عوام یک تعلیم و تربیت میں حکومت اور تعلیم یافتہ افراد کردار ادا کریں،عبدالقیوم شیخ

جمعرات 15 جنوری 2015 22:21

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) سابقہ رُکن سندھ اسمبلی عبدالقیوم شیخ نے کہا ہے کہ عوام کو تعلیم و تربیت دینے میں حکومت اور تعلیم یافتہ افراد اپنا کردار ادا کریں ، انہوں نے کہاکہ ہمارے علاقوں میں تعلیم یافتہ افراد موجود ہیں ، وہ اپنا کرادا کریں اور اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت نکال کر معاشرے میں موجود بچوں کو علم کی روشنی سے روشناس کرائیں، اس کے علاوہ مساجد، اسکولوں کی خدمات بھی حاصل کی جائیں تاکہ لوگوں کو بلاکسی اخراجات کے علم کی روشنی حاصل ہوسکے۔

(جاری ہے)

ماضی میں اسی طرح کے اقدامات ضیاء الحق کے دور حکومت میں نئی روشنی اسکول کے حوالے سے کئے گئے تھے جس میں تعلیم بالغان کی بھی کلاسیں لی جاتی تھیں۔

متعلقہ عنوان :