توہین رسالت ﷺ کیخلاف آزادومقبوضہ کشمیرمیں بھی یوم مذمت منایاگیا

جمعہ 16 جنوری 2015 16:59

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء) یورپی ممالک کے اخبارات میں توہین رسالت ﷺ کی جسارت کے خلاف دنیابھرکی طرح پاکستان سمیت آزادومقبوضہ کشمیرمیں بھی یوم مذمت منایاگیا۔ریاستی دارالحکومت مظفرآباد میں مرکزی سیرت کمیٹی مظفرآباد کی اپیل پر تمام جامع مساجدمیں خطبات جمعة المبارک کے موقع پر توہین رسالت ﷺکی ناپاک جسارت کے خلاف مذمتی قراردادیں منظورکی گئیں۔

مظفرآبادمیں یوم مذمت کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی سیرت کمیٹی کے زیرانتظام جامع مسجد سیرت کمیٹی میں منعقدہوا۔اجتماع جمعہ کے موقع پر نائب صدر مرکزی سیرت کمیٹی علامہ محمدپرویزقریشی نے قراردادیں پیش کیں۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل مرکزی سیرت کمیٹی عتیق احمدرضا بھی موجود تھے۔سیرت کمیٹی مسجد سمیت جامع مسجد دربارسہیلی سرکار،مسجد امام اعظم ابو حنیفہ خواجہ چوک،جامع مسجد قدیمی حنفیہ حمام والی،جامع مسجد حنفیہ نیامحلہ،جامع مسجدکنزلاایمان،جامع مسجدغوثیہ فاریسٹ سکول،جامع مسجد حنفیہ مسعودیہ چہلہ بانڈی،جامع مسجد سیف الاسلام،جامع مسجددربارجمعہ شاہ باجی،جامع مسجددربارسخی علاؤالدین گیلانی،جامع مسجددربار لنگرشریف،جامع مسجدغوثیہ طارق آباد،جامع مسجد نظامیہ غوثیہ نطامیہ عیدگاہ،جامع مسجد قباء ریڈیوسٹیشن،جامع مسجدریاض الجنہ بس اسٹینڈ،جامع مسجد گرڈ اسٹیشن،جامع مسجددیارحبیب،جامع مسجدشاہ سلطان،جامع مسجدبرکاتیہ ودیگرمساجدمیں بھی مرکزی سیرت کمیٹی کی وساطت سے جملہ عاشقان رسول کی جانب سے مذمتی قراردادیں پیش کی گئیں جن کو تمام مساجد کے جملہ نمازیوں نے متفقہ طورپر نعرہ ہاء رسالت لگاتے ہوئے پرجوش اندازسے منظورکیں۔

(جاری ہے)

جامع مسجد سیرت کمیٹی کے اجتماع جمعہ کے موقع پر نائب صدر مرکزی سیرت کمیٹی علامہ محمدپرویزقریشی ،علامہ روحیل احمد عباسی،علامہ سیدریاض حسین شاہ،علامہ پروفیسر سعید شاد،علامہ محموداحمد چشتی،سید سخاوت گیلانی ،علامہ آفتاب حسین چشتی،علامہ حمید الدین برکتی ، علامہ طاہر برکتی و یگر نے مرکزی سیرت کمیٹی مظفرآباد کی وساطت سے جملہ عاشقان رسولﷺ کی جانب سے یورپی ممالک کے اخبارات میں توہین رسالت ﷺ کی جسارت کے خلاف یوم مذمت کے موقع پرقراردادیں پیش کیں۔

ان قراردادوں میں کہاگیاہے کہیورپ میں حضورسرورکائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کی جسارت کی بھرپورمذمت کرتاہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس مبارک فرمان کہ”مجھے ہندسے ٹھنڈی ہواآرہی ہے“کو سامنے رکھتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ناموس کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عہدکرتاہے۔

۲۔پاکستان کی قومی اسمبلی میں ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حق میں متفقہ قراردادمنظورکرنے پر تمام اراکین اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے آزادی اظہاررائے کے حق کی آڑ میں توہین رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جسارت کرنے والے تمام یورپی ممالک سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کامطالبہ کرتاہے۔۳۔دوررسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں جب کفارنے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت سے انکارکے لئے گستاخی کرناشروع کی تو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعریف وتوصیف کے اشعاراورآپ کاذکرخیربلندکیا‘انہی رفقاء رسول کی سنت اختیارکرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتاہے کہ ہم بھی حضور سرورعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں محافل نعت،ذکر،درودوسلام کی کثرت کا بطورخاصاہتمام کریں گے۔

۴۔مسلمانان عالم کے حکمرانوں سے مطالبہ کرتاہے کہ وہ یورپی ممالک سے معاشی مقاطع کا اعلان کرتے ہوئے اپنے اقتصادی،سفارتی،سیاسی وسماجی تعلقات ختم کریں اور اتحادامت کا عملی مظاہرہ کریں۔۵۔آج کا یہ اجتماع حضوررحمت عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سمیت جملہ انبیاء کرام علیہم السلام کے ناموس اورتمام مذاہب کی حرمت کے لئے عالمی سطح پر قانون سازی کامطالبہ کرتاہے۔

متعلقہ عنوان :