بلوچستان کی تمام یونیورسٹیز،سکولز کو مارچ سے قبل سیکورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، اعتراز گورایا

جمعہ 16 جنوری 2015 17:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء) ایس ایس پی آپریشن اعتراز گورایا نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تمام یونیورسٹیزاور اسکولز کو مارچ سے قبل سیکورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جو یونیورسٹیز اوراسکولز سیکورٹی انتظامات کو یقینی نہیں بنائیں گے انہیں اسکول کھولنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔یہ بات انہوں نے سی سی پی او آفس کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2ملزمان اللہ نورا ور نجیب اللہ کو جعلی دستاویزات بناتے ہوئے گرفتار کیا گیا جن سے مختلف جعلی شناختی کارڈ کی کاپیاں ،جعلی سکول و کالج سرٹیفکیٹس ،مختلف نوعیت کے وزٹنگ کارڈ ،جعلی پریس کارڈ اور جعلی دستاویزات بنانے میں استعمال ہونے والے کمپیوٹرقبضے میں لے لئے گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہہ جوئے کے اڈے پر چھاپے مار کر وہاں سے 18ملزمان کو گرفتار کرکے جوئے پر لگی 55ہزار 700روپے نقدی برآمد کی گئی جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے 4.810کلو گرام چرس برآمد کی گئی انہوں نے کہا کہہ غیر قانونی سمز ف روخت کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کے دوران دو ملزمان ضیاء الحق ا ور تیمور شاہ کو گرفتار کرکے مختلف کمپیوں کی رجسٹرڈ سمز برآمد کی گئیں جبکہ منی سینما گھر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتا کرکے انکے قبضے سے 58غیر اخلاقی سی ڈیز برآمد کی گئی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر غیر قانونی طور پر مقیم 125افغان مہاجرین کو گرفتار کیا ہے جن کے پاس کوئی قانونی سفری دستاویزات نہیں تھیں ۔انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ڈیلرز اور ہوٹلوں کے مالکان کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی افغان مہاجر کو مکان اور کمرے کرایے پر نہیں دیں زیادہ تر مہاجرین کچلاک ا ور کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں رہائش پذیر ہیں۔

متعلقہ عنوان :