پشتون علاقوں میں افغان باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے سے مقامی لوگوں کی حق تلفی ہورہی ہے ،اختر شاہ مندوخیل

جمعہ 16 جنوری 2015 17:44

ژوب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء)ژوب قومی جرگہ کے چیرمین اختر شاہ مندوخیل ملک نور محمد لعون حاجی ارسلا خان مندوخیل اور دیگر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پشتون علاقوں بالخصوس ژوب میں افغان باشندوں اور افغانیوں کی آبا د کاری قومی شناختی کارڈ و لوکل سرٹیفکیٹس کے اجراء سے مقامی لوگوں کی حق تلفی ہو رہی ہے انہوں نے اس سلسلے میں بی این پی کے سربراہ سردار اختر اجان جان مینگل کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار اختر اجان جان مینگل نے اپنے بیان میں دراصل پشتونوں کی ترجمانی ہے کیونکہ افغانیوں کی آباد کاری سے واقعی پشتون ہی متاثر ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نہایت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ صوبے میں پشتونوں کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ژوب میں اس وقت ہزاروں افغان پاوندوں اور افغانیوں کی آبا د کاری کیلئے قومی شناختی کارڈ و لوکل سرٹیفکیٹس جا ری ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ زور و شور سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ یہاں کے مقامی اقوام کی حق تلفی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے انہوں نے اس سلسلے میں بی این پی کے سربراہ سردار اختر اجان جان مینگل سے اپیل کی کہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پشتونوں کو اس سنگین مسئلے سے نجات دلائے اور ژوب کا دورہ کرے ۔