سعودیہ نے داعش کے ملک میں داخل ہونے کی کوششوں کو معدوم کرنے کیلئے اہم اقدامات شروع کر دیئے، عراق کے ساتھ 966 کلومیٹر (600 میل ) طویل بارڈر پر سرحدی دیوار تعمیر کرنا شروع

جمعہ 16 جنوری 2015 19:14

سعودیہ نے داعش کے ملک میں داخل ہونے کی کوششوں کو معدوم کرنے کیلئے اہم ..

ریاض/لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) سعودی حکومت نے داعش کے سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوششوں کو معدوم کرنے کیلئے اہم اقدامات شروع کر دیئے سعودی عرب نے عراق کے ساتھ 966 کلومیٹر (600 میل ) طویل بارڈر پر سرحدی دیوار تعمیر کرنا شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں عراق کے ساتھ سرحد پر دیوار کی تعمیر کا معاملہ 2006 سے زیر غور تھا، اس وقت عراق میں خانہ جنگی عروج پر تھی، مگر اس پر عمل درآمد 2014 کے آخر میں شروع کر دیا۔سرحدی علاقے میں سیکیورٹی کی 5 لیئرز بنا دی گئی ہیں جس میں واچ ٹاورز، نائٹ وڑن کیمرے، ریڈار کیمریاور دیگر اقدامات شامل ہیں۔سعودی حکومت نے سرحدی علاقے میں 30 ہزار اضافی اہلکار بھی تعینات کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :