ملیر 15اور ملیر ہالٹ فلائی اورز کی تاخیر کے ذمے دار کنٹریکٹرز اور انجینئر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ، کمشنر کراچی

جمعہ 16 جنوری 2015 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے ملیر 15اور ملیر ہالٹ فلائی اوورز کے منصوبوں کی سست روی اور تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لوکل گورنمنٹ اور ایڈمنسٹر یٹر کے ایم سی سے درخواست کی ہے کہ تاخیر کے ذمے دار کنٹریکٹرزاور کے ایم سی کے متعلقہ انجینئر زکے خلاف فوری طور پر سخت کاروائی کی جائے اور حکومت کی بدنامی اور عام کی پریشانیوں کا سبب بننے والے نااہل اور غفلت کے مرتکب افسران و انجینئر ز کے خلاف سخت محکمہ جاتی کاروائی عمل لائی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیر پندرہ اور ملیر ہالٹ فلائی اوورز کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا اس موقعہ پر ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سید محمد شکیب ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ملیر 15ایس ایم طحہ ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ملیر ہالٹ خالد سومرو ، ڈائریکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی ، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل کالونی فہیم ، اسسٹنٹ کمشنر مراد میمن اقبال میرانی ، سپرنٹنڈنٹ انجینئر واٹر بورڈ اختر جلیل باجوہ ، انسپکٹر آف ورک پاکستان ریلوے ندیم ،کنٹریکٹر عبد الشکور ، بلڈر طاہر مسعود بھی موجو د تھے ،کمشنر کراچی نے اس موقعہ پر کہا کہ دونوں فلائی اوورز کے کنٹریکٹر ز کو بلیک لسٹ کر دیا جائے ،انہوں نے کہا کہ فلائی اوورز کے مقامات پر کسی بھی حادثے یا نا خوشگوار واقعہ کی صورت میں متعلقہ کنٹریکٹر ز ، افسران اور انجینئرز کے خلاف مقدمات درج کر کے انھیں جیل سلاخوں کے پیچھے بھجوادیا جائیگا،کمشنر کراچی نے کہا کہ دونو ں پر وجیکٹ کے نظر ثانی شدہ پی سی ون وزیر اعلی سندھ کی خصو صی ہدایت پر منظور کر لیئے گئے ہیں انھو ں نے اس با ت پر سخت نا گواری کا اظہا ر کیا کہ کا نٹریکٹرفلا ئی اوورز کے کام کو مکمل کرنے کے ساتھ ہی نیچے کے کام کو ادھو را چھو ڑدیتے ہیں جس سے نا صرف عوام کو دشواریو ں کا سامنہ کر نا پڑ تاہے بلکہ ٹریفک جام کی صورتحال بھی پیداہوتی ہے اور حادثات کا خطرہ بھی مو جو د دیتاہے ۔

متعلقہ عنوان :