جامعہ بلوچستان نے بی اے سالانہ امتحانات2014کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعہ 16 جنوری 2015 20:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16جنوری۔2015ء) جامعہ بلوچستان نے بی اے سالانہ امتحانات2014کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ جس میں بی اے میں کل16996امیدواروں نے شرکت کی۔ جس میں 12735امیدوار کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت بی اے کے پرائیویٹ امیدوارسید محمد عتیق ولد سید مولانا عبدالاحد نے رولنمبر49011کے تحت640نمبر لے کر پہلی، جبکہ پروئیویٹ امیدوار شکیل احمد ولد غلام فاروق نے رولنمبر 36406کے تحت 633نمبر لے کر دوسری اورپرائیویٹ امیدوار عبداللہ ولد داد کریم نے رولنمبر20767کے تحت632نمبر لے بلوچستان بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :