بیجنگ زیر زمین ریل گاڑیوں میں سفر کرتے وقت مسافروں کو وقت گزارنے کیلئے مفت الیکٹرانک لائبریری کی سہولت فراہم کردی گئی

جمعہ 16 جنوری 2015 21:55

بیجنگ زیر زمین ریل گاڑیوں میں سفر کرتے وقت مسافروں کو وقت گزارنے کیلئے ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء)چینی شہر بیجنگ کی زیر زمین ریل گاڑیوں میں سفر کرتے وقت مسافروں کو وقت گزارنے کے لیے مفت الیکٹرانک لائبریری کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔چین کے بی ٹی وی نے بتایا کہ شہر کی میٹرو کی لائن نمبر چار کے ڈبوں میں بارکوڈ لگائے گئے ہیں جنھیں مسافر اپنے سمارٹ فون یا ٹیبلٹ سے سکین کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس طرح وہ دس کتابوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جو ہر دو ماہ بعد بدلتی رہیں گی ابتدائی کتابیں روایتی کلاسیکی کتابیں ہیں۔بلدیہ کے ترجمان رونگ جن نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہم نے روایتی ثقافت کو زیادہ مقبول بنانے کا ایک زبردست، موثر اور آسان طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔حکام نے امید ظاہر کی کہ اس سے لوگوں کو کتابیں پڑھنے کی ترغیب ملے گی جن مسافروں کا انٹرویو کیا گیا وہ بھی اس پیش رفت سے خوش نظر آئے۔ایک مسافر نے کہا کہ یہ بہت دلچسپ ہے، آپ روایتی چینی ثقافت کے بارے میں جان سکتے ہیں ایک اور شخص نے کہا کہ اس طرح مسافر سفر کے دوران مصروف رہیں گے ۔