حکومتی ڈرافٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے تبدیلیوں کے باعث جوڈیشل کمیشن کے قیام میں رکاوٹ پیدا ہوئی، اسحاق ڈار،
نیا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ،رواں ہفتے عمران خان کو پیش کردیا جائے گا،میڈیا سے گفتگو
جمعہ 16 جنوری 2015 22:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے حکومتی ڈرافٹ میں تحریک نصاف نے تبدیلیاں کردیں جس کے باعث کمیشن کے قیام میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔
(جاری ہے)
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور ان کی جماعت نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے ڈرافٹ میں بے انتہا تبدیلیاں کردیں جس کے باعث کمیشن کے قیام میں رکاوٹ پیدا ہوئی تاہم اب نیا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے جو رواں ہفتے عمران خان کو پیش کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت اور ہمارے درمیان جوڈیشل کمیشن آرڈیننس کے ذریعے بنانے پر اتفاق ہوگیا تھا اور اس حوالے سے حکومت سے 3 سوالات کے جواب پوچھے تھے جس کے جوابات ہم عدالت سے چاہتے ہیں اور اگر عدالت کہہ دے کہ موجودہ حکومت کو ملنے والا مینڈیٹ درست ہے تو ہم اسے تسلیم کرلیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.