پی پی 160 میں دھاندلی ثابت، 25 ہزار بوگس ووٹوں کا انکشاف
جمعہ 16 جنوری 2015 22:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جنوری۔2015ء) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 160 میں دھاندلی کے ثبوت سامنے آ گئے ہیں اور تحقیقات کرنے والے کمیشن نے کل ڈالے گئے ووٹوں میں سے 25ہزار ووٹوں کو بوگس قرار دیدیا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک سیف الملوک کھوکھر کامیاب قرار پائے تھے تاہم تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ان کے مخالف امیدوار ظہیر عباس کھوکھر نے ان پر دھاندلی کے الزمات لگا کر انتخابی نتائج کو چیلنج کر رکھا ہے۔
انتخابی ٹربیونل کے حکم پر قائم تحقیقاتی کمیشن نے دھاندلی سے متعلق اپنی رپورٹ مرتب کر لی ہے جو پیر کے روز ٹربیونل کے روبرو پیش کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق 71پولنگ سٹیشنوں میں فارم نمبر 15 سرے سے موجود ہی ہیں اور چار پولنگ سٹیشنوں کا ریکارڈ ہی موجود نہیں۔ اس کے علاوہ کئی پولنگ سٹیشنوں میں ووٹرز کے انگوٹھے کے نشانات بھی موجود نہیں۔ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ٹربیونل حتمی فیصلہ سنائے گا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.