سوئی ناردرن گیس کمپنی میں میرٹ کیخلاف بھرتیوں کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج،

عدالت عالیہ کے جج مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے سوئی ناردرن گیس انتظامیہ سے شق وار جواب طلب کر لیا

جمعہ 16 جنوری 2015 22:55

سوئی ناردرن گیس کمپنی میں میرٹ کیخلاف بھرتیوں کا اقدام لاہور ہائی کورٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) سوئی ناردرن گیس کمپنی میں من پسند اور سفارش کی بنیاد پر بھرتیوں اور این ٹی ایس کے امتحان میں نمایاں پوریشن لینے والے امیدوار کو نظر انداز کرنے کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ،عدالت عالیہ کے جج مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے سوئی ناردرن گیس انتظامیہ سے شق وار جواب طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انجینئرفہد مقصود نے سمیع اللہ ضیاء ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر رٹ پٹیشن میں موقف ختیار کیا کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لیمیٹڈ میں کیمیکل انجینئرز کی بھرتیوں کے عمل میں این ٹی ایس کے امتحان میں زیادہ نمبر حاصل کرنے اور بہترین تعلیمی ریکارڈاور تجربہ کے باوجود اسے نظر انداز کر دیا گیا جبکہ کم نمبر حاصل کرنے والے سفارشی امیدواروں کو تقرر نامے جاری کر دیئے گئے،رٹ گزار کے مطابق ان بھرتیوں میں میرٹ اور شفافیت کو مدنظر نہیں رکھا گیا ،فاضل عدالت نے سمیع اللہ ضیاء ایڈووکیٹ کے دلائل کی سماعت کے بعد رٹ کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے سوئی گیس انتظامیہ سے جواب طلب کر لیا اور مزید سماعت 11فروری 2015تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :