پیمرا نے 425کیبل ٹی وی اور میٹرو ون ٹی وی چینل کے لائسنس منسوخ کر دیئے

جمعہ 16 جنوری 2015 23:10

پیمرا نے 425کیبل ٹی وی اور میٹرو ون ٹی وی چینل کے لائسنس منسوخ کر دیئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) پیمرا نے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ اتھارٹی کے 101ویں اجلاس میں اہم فیصلے کرتے ہوئے کئی عرصے سے منجمند اور نا دہندہ 425کیبل آپریٹرز کے لائسنس منسوخ کر نے کی منظوری دے دی ۔ پیمرا نے ملک بھر میں تا حال 3,600کیبل لائسنسز جاری کیے تھے تاہم ان 425کیبل لائسنسوں کی منسوخی کے بعد لائسنس یافتہ کیبل آپریٹرز کی تعداد 3,175رہ جائے گی ۔

اتھارٹی نے میٹرو ون ٹی وی چینل کے لائسنس کو منسوخ کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے ۔ پیمرا قوانین کے مطابق کوئی کیبل آپریٹر کمپنی بالواسطہ یا بلاواسطہ ٹی وی ، ریڈیو یا لینڈنگ رائٹس لائسنس کی متحمل نہیں ہو سکتی ۔ جبکہ میٹرو ون کمپنی کے نام پرپہلے سے کیبل ٹی وی لائسنس ہونے کی وجہ سے ٹی وی چینل کا لائسنس پیمرا کے قانون کی شق 13کی صریحاََ خلاف ورزی تھی جس کے باعث ٹی وی چینل کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اتھارٹی نے اجلاس میں مزید اہم فیصلے کرتے ہوئے قوانین ، قوائد ، لائسنس فیس میں ممکنہ کمی پر غور کرتے ہوئے فی الفورپیمرا قوانین کی شق 13جو کہ کسی بھی کمپنی کو 02یا زیادہ غیر ملکی (لینڈنگ رائٹس )چینل کی اجازت نہیں دیتی تھی میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث کوئی بھی پاکستانی کمپنی 2سے زائد غیر ملکی چینلز کے لینڈنگ لائٹس حاصل کر سکے گی ۔

اس سے نہ صرف صارفین کو کوالٹی چینلز مہیا ہو سکیں گے بلکہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور ملازمت کے وسیع مواقع فراہم ہونگے ۔اتھارٹی نے پاکستان میں DTHکے لائسنسوں کے اجراء کیلئے عالمی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے ۔ امید کی جاتی ہے کی DTHلائسنسوں کے اجراء سے ملک میں الیکٹرانک میڈیا کی ترقی اور فروغ کا ایک نیا باب کھلے گا جس سے سینکڑوں ٹی وی چینل کی صارفین تک رسائی ممکن ہو گی اور ملکی ترقی میں DTHایک سنگِ میل ثابت ہو گا۔

اتھارٹی نے موبائل ٹی وی لائسنسوں کے اجراء کی پالیسی میں ترقی کرتے ہوئے Case to Case Basisپر موبائل ٹی وی لائسنسوں کے اجراء کی بھی منظوری دے دی۔ خواہشمند کمپنیاں جوکہ PTA سے (VAS) لائسنس یافتہ ہونگی اب صرف پانچ لاکھ روپے کے عوض پانچ سال کیلئے موبائل ٹی وی لائسنس حاصل کر سکیں گی۔ اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کہ موبائل ٹی وی لائسنس کی سالانہ تجدید سے حاصل ہونے والی ایک فیصد رقم کا 50فیصد R&D فنڈ کے لیے مختص کیا جائیگا۔ اجلاس میں چےئرمین پیمرا پرویز راٹھور، ایگزیکٹیو ممبر پیمراکمال الدین ٹیپو، سیکریٹری اطلاعات اور دیگر ممبران میں اشرف گجر ، میاں شمس ، اسرار عباسی ، فریحہ افتخار اور شمع پروین مگسی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :