پشاور،زنانہ لیکچرز اسلامیات کی آسامیوں کے لئے ایبلٹی ٹیسٹ کی دوبارہ شیڈول جاری

جمعہ 16 جنوری 2015 23:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16جنوری۔2015ء) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے زنانہ لیکچرز (اسلامیات، بی پی ایس ۔ 17)کے لئے غلطی کے باعث26دسمبر 2014کو منعقد ہونے والے ایبلٹی ٹیسٹ میں شرکت نہ کرنے والے امیدواروں کیلئے 31جنوری 2015کو پشاور میں ایبلٹی ٹیسٹ کے دوبارہ شیڈول کا اعلان کیا ہے جبکہ جن خواتین امیدواروں نے 26دسمبر2014کو مذکورہ ایبلٹی ٹیسٹ میں پہلے سے شرکت کی تھی وہی ہی موئثر رہے گا۔

(جاری ہے)

کال لیٹر تمام امیدواروں کو ان کے ڈاک پتوں پر ارسال کر دےئے گئے ہیں۔ تاہم جن امیدواروں کو 26جنوری 2015تک کال لیٹر موصول نہ ہو انہیں کال لیٹر کی نقل کی حصول کیلئے 2۔فورٹ روڈ پشاور صدر پر واقع خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے دفتر سے ذاتی طور پر یا فون نمبر091-9212897/091-9213563/091-9214131سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ جبکہ تمام امیدواروں کو مذکورہ ٹیسٹ کے موقع پراپنے اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور کال لیٹر ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ s

متعلقہ عنوان :