Live Updates

عمران خان کے مطالبات پر حکومت کو جوڈیشل کمیشن بنا دینا چاہیے،اعتزازاحسن،

موجودہ پٹرول بحران کی ذمہ دار نواز حکومت ہے جو وعدے الیکشن سے پہلے کیے حکومت عوام سے پورے نہیں کر رہی،انٹرویو

جمعہ 16 جنوری 2015 23:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کے مطالبات پر حکومت کو جوڈیشل کمیشن بنا دینا چاہیے  موجودہ پٹرول بحران کی ذمہ دار نواز حکومت ہے جو وعدے الیکشن سے پہلے کیے نواز حکومت عوام سے پورے نہیں کر رہی ایک انٹرویو میں پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری اعتزازاحسن نے کہا کہ عمران خان کے مطالبات پر حکومت کو جوڈیشل کمیشن بنا دینا چاہیے 18 جنوری کو عمران خان کا جو بھی لائحہ عمل ہو گا پیپلز پارٹی تحریک انصاف اور حکومت میں سے کسی کا بھی ساتھ نہیں دیگی۔

(جاری ہے)

اعتزاز احسن نے کہا کہ این اے 122 میں ووٹ پولنگ کے بعد ڈالے گئے 23 ہزار سے زائد کاونٹر فائل پر دستخط نہ ہونا اس کا واضح ثبوت ہے۔ فوجی عدالتوں کی تمام جماعتوں نے حمایت کی جنہوں نے ووٹ نہیں ڈالا وہ پہلے ہی انہیں تسلیم کر چکے ہیں۔ اعتزاز احسن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ پٹرول بحران کی ذمہ دار نواز حکومت ہے جو وعدے الیکشن سے پہلے کیے نواز حکومت عوام سے پورے نہیں کر رہی۔ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی اعتزاز احسن نے بھرپور الفاظ میں مذمت کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :