میٹر ک امتحانات میں نقل کا قلع قمع کر نے کیلئے صوبائی ،ڈویژنل اور ضلعی سطح پر شکا یا ت سیل قا ئم کئے جا ئیں گے ،سیکر ٹری ثا نو ی تعلیم عبد ا لصبور کا کڑ

ہفتہ 17 جنوری 2015 16:09

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ءن) سیکر ٹری ثا نو ی تعلیم عبد ا لصبور کا کڑ نے کہا ہے کہ آنے والے میٹر ک کے امتحانات سے نقل کا قلع قمع کر نے کیلئے صوبائی ،ڈویژنل اور ضلعی سطح پر شکا یا ت سیل قا ئم کئے جا ئیں گے جس میں طلبہ اور طالبات نقل کے بارے میں اپنی شکا یا ت درج کروا سکیں گے اور ان کی شکایات پر بروقت کاروائی ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے امتحانا ت میں اصلا حا ت متعارف کر نے کے سلسلے میں منعقدہ جا ئزہ اجلا س کی صدرات کر تے ہو ئے کیااجلاس میں چےئر مین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری تعلیم پر وفیسر سعداللہ توخئی ،پی پی آئی یو کے چیف پلا ننگ آفیسر سید کمال الدین اور دوسر ے متعلقہ حکام نے بھی شر کت کی انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر دو شکایا ت سیل قائم کئے جائیں گے جن میں سے ایک بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈ یٹ اینڈ ثا نوی تعلیم میں قائم ہو گا اور دوسرا پی پی آئی یو واقع بلوچستان سول سیکرٹر یٹ میں قائم ہو گا ڈویژنل اور ضلعی سطح پر تشکیل پانے والے شکا یا ت سیل کی نگرانی متعلقہ ڈویژن کے کمشنر اور ضلع کے ڈپٹی کمشنر کر یں گے انہوں نے کہاکہ نگران عملہ کی کار کردگی جانچنے اور نقل پر قابو پانے کیلئے صو بے بھر میں جو ما نیٹر یننگ اور انسپکشن ٹیمیں تشکیل دی جا ئیں گی ان میں ضلعی انتظامیہ سے بھی آفیسروں کو لیا جا ئے گا تاکہ مانیٹر یننگ کے نظام کو مزید مو ثر بنایا جائے انہوں نے کہاکہ امتحانات کے دوران دفعہ 144 ہمیشہ سے نفاذکیا جا رہا تھا لیکن اس پر مو ثر عمل درآمد نہ ہو نے کی وجہ سے نقل کے خلا ف تمام تر اقدامات نتیجہ خیز ثا بت نہیں ہو ئے لیکن اس باردفعہ 144پر سختی سے عمل درآمد ہوگا جس کے لئے چیف سیکر ٹری بلوچستان نے آز خود صوبے بھر کے لوکل انتظا میہ کو ہا ئی الرٹ کر دیا ہے خلاف ورزی کر نے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا اور کسی قسم کی رعایت نہیں بر تی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نقل کی مکمل خاتمہ کے لئے جدید اور قابل عمل اصلاحات متعارف کر انا ناگریز ہے اسی تنا ظر میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے کے ایسے علاقے جہاں پر بینک اور ڈاکخا نے کی سہولت موجود نہیں ہے ایسے علاقوں کی امتحانی مراکز تک پر چہ جات پہنچا نے اور واپس حل شدہ پر چہ جات کی محفوظ طر یقے سے واپس بورڈ تک لانے کے لئے ضلعی انتظا میہ کو شر یک عمل کیا جائے گا تاکہ حل شدہ پر چہ جات میں وقت ختم ہونے کے بعد کوئی غیر قا نونی طر یقے سے ردوبدل نہ کر ے۔

متعلقہ عنوان :