گستاخانہ خاکے شائع کرنیوالے اخبار مالکان پر عالمی دہشتگردی کی عدالت میں خصوصی مقدمات چلایا جائے ، پاکستان مینارٹیز الائنس

ہفتہ 17 جنوری 2015 17:34

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) گستاخانہ خاکے شائع کرنیوالے اخبار مالکان پر عالمی دہشتگردی کی عدالت میں خصوصی مقدمات چلایا جائے یہ لوگ دنیا کو عالمی جنگ میں دھکیل رہے ہیں اور مخالف مذاہب کے لوگوں کے جذبات سے کھیلنے میں مصروف ہیں اگر اس کا فوری تدارک نہ کیا گیا تو دنیا میں مذہب کے نام پر عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے اور اس کے ذمہ دار اقوام متحدہ اور متعلقہ ملک فرانس ذمہ دار ہوگا ان خیالات کا اظہار پاکستان مینارٹیز الائنس کے مرکزی چیئرمین طاہر نوید چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حضور سمیت تمام انبیا کرام کا قابل احترام ہیں اور ان کا احترام ہر مذہب پر لازم ہے جو لوگ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت میں ملوث ہیں انہیں قرار واقعی سزاء دی جائے تاکہ دنیا کا امن مذہب کے نام پر خراب نہ ہو طاہر نوید چوہدری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شہباز بھٹی کا کیس فوجی عدالت کو بھجوایا جانا خوش آئند اقدام ہے اس سے مذہبی دہشتگردی میں بھی کمی آئیگی۔

متعلقہ عنوان :