اظہار رائے کی آزادی کا نام دیکر بے ادبی اور گستاخی کی اجازت نہیں دی جاسکتی،گستاخانہ خاکے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہیں،عوامی نیشنل پارٹی سرگودھا

ہفتہ 17 جنوری 2015 17:37

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) انبیا کرام علیہم السلام اور حضور خاتم النبین کی شان میں گستاخی کو اظہار رائے کی آزادی کا نام دیکر بے ادبی اور گستاخی کی اجازت نہیں دی جاسکتی فرانس میں گستاخانہ خاکے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہیں اگر تمام دنیا کے مسلم ممالک غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیں تو فرانس کو 2 ارب روزانہ کا نقصان ہوگا اور وہ معاشی طور پر بدحالی کا شکار ہوکر مسلمانوں کے پاؤں میں آگرے گا ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر خواجہ نعیم اقبال نے پارٹی عہدیداران اور کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا یہ اجلاس گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور ملک میں جاری پٹرولیم کی مصنوعی قلت اور پشاور سانحہ کے سلسلہ میں طلب کیا گیا تھا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران نبی پاک سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے فرانس سے اپنے سفارتی تعلقات فوری ختم کریں اور تمام اسلامی ممالک کا اجلاس بلا کر فرانس کے بائیکاٹ کا ان پر بھی دباؤ ڈالے تاکہ آئندہ کسی کو آقائے دو جہاں کی شان میں گستاخی کی جرات نہ ہو انہوں نے کہا کہ فرانس میں جن لوگوں نے گستاخوں کو جہنم واصل کیا وہ بالکل درست تھا یہ لوگ اسی قابل ہیں کہ انہیں جہنم واصل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :