30،31فروری سبی میں ارکان وکارکنان کے اجتماع کی تیاریاں جاری ہیں ،اجتماع ارکان وکارکنان کو متحرک وفعال بنانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ،جماعت اسلامی

ہفتہ 17 جنوری 2015 17:39

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل بشیر احمدماندائی،جماعت اسلامی ضلع سبی کے امیر مولانا گل محمد بلوچ ، سابق امیر ضلع میر مظفر نذر ابڑو نے کہا کہ 30،31فروری سبی میں ارکان وکارکنان کے اجتماع کی تیاریاں جاری ہیں یہ اجتماع ارکان وکارکنان کو متحرک وفعال بنانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا قائد عوامی انقلاب سراج الحق ،جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیرسراج الحق ، صوبائی امیر عبدالمتین اخوند زادہ ،مولانا عبدالحق ہاشمی ودیگر مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کریں گے ۔

یکم فروری کو سبی جرگہ ہال میں گرینڈعوامی جرگہ منعقد ہوگا جس میں بلوچستان کے قبائلی سیاسی عمائدین اور علمائے کرام شرکت کرکے بلوچستان کے معاشی سیاسی مسائل کے حل کی راہ ہموار کریگی بلوچستان کے سلگتے مسائل کے حل کی راہ مزاکرات ،بات چیت سے ہی ممکن ہے جماعت اسلامی اپنی پلیٹ فارم قومی مسائل کے حل کیلئے استعمال کر رہی ہے ہمیشہ ہی جماعت اسلامی نے بلوچستان کے عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کیا ہے ہم آئندہ بھی بلوچستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم ہوسکیں ن خیالات کا اظہار انہوں سبی میں جرگہ واجتماع عام کے حوالے سے مختلف اضلاع کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں مولانا گل محمد بلوچ ، میر مظفر نذرابڑو ودیگرذمہ داران بھی موجود تھے انہوں نے اب تک کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور کام کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دی بشیر احمدماندائی نے مزید کہا کہ سبی آمد پر مر دمجاہد سراج الحق کا تاریخی استقبال کیا جائیگا انشا ء اللہ بلوچستان بھر کے ارکان وکارکنان اس تاریخی اجتماع میں شرکت کریں گے بلوچستان کامسئلہ جماعت اسلامی حل کر سکتی ہے اسلامی پاکستان خوشحالی بلوچستان کی بنیادبنے گی۔

(جاری ہے)

یکم فروری کو مسئلہ بلوچستان کو اجاگر ،حل کیلئے مشاورت ولائحہ عمل ترتیب دیا جائیگاسراج الحق عوام کی دلوں کی دھڑکن اور مسئلہ بلوچستان کے حل کا عوامی لیڈر ہے بلوچستان کے عوام کی توقعات صرف سراج الحق اورجماعت اسلامی سے ہے ۔30،31جنور ی اور یکم فروری کوسبی کے عوام وذمہ دارانِ جماعت اسلامی سبی آمدپر ارکان وکارکنان اور عوام الناس وقبایلی عمائدین کی مہمانداری واستقبال کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :