امریکہ، گرم دسمبر کے سبب توانائی کی سست پیداوار،صنعتی پیداورا میں کمی ریکارڈ

ہفتہ 17 جنوری 2015 19:16

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) خلاف معمول گرم دسمبر کی وجہ سے امریکی توانائی کی پیداور سست رہی ہے،جس کی وجہ سے مجموعی صنعتی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے،یہ بات فیڈرل ریزرو نے گزشتہ روز بتائی۔نومبر میں 1.3فیصد کے مضبوط اضافے کے بعد دسمبر میں ماہانہ بنیادوں پر صنعتی منظر نامے میں 0.1فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔مرکزی بینک نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ دسمبر میں درجہ حرارت معمول سے ہٹ کر گرم رہا ہے،جس کی وجہ سے توانائی کی طلب میں کمی واقع ہوئی اور یوٹیلٹیز کی پیداوار میں7.3فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔

ٹوٹیلٹیز سے ہٹ کر مجموعی صنعتی پیداوار دسمبر0.7فیصد تک بڑھی۔کان کنی کی پیداوار میں2.2فیصد اضافہ دیکھاگیا،جس کی بڑی وجہ تیل اور گیس کی تلاش میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

کان کنی کی پیداوار میں ایک ماہ قبل 0.3فیصد کمی دیکھی گئی تھی۔مینوفیکچرنگ میں مسلسل چوتھے ماہ کیلئے0.3فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔چوتھی سہ ماہی کیلئے امریکی صنعتی پیداوار میں بڑے پیمانے پر فوائد کے تناظر میں 5.6فیصد کی سالانہ شرح تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سالانہ بنیادوں پر صنعتی منظر نامہ دسمبر میں 4.9فیصد پر مضبوط رہا،اس کی وجہ کان کنی میں11.1فیصد اضافہ ریکارڈ کی گئی۔سال کے آخری مہینے میں استعمال کی کھپت کی شرح 80.1فیصد کی طویل اوسط سے کم ہوکر3.0فیصد پوائنٹ کمی کے ساتھ 79.7فیصد رہی۔

متعلقہ عنوان :