سرگودھا ،سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو پرائیویٹ سکول میں داخل ہونے سے روک دیا،

ڈی سی او نے سکول انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

ہفتہ 17 جنوری 2015 20:14

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو پرائیویٹ سکول میں داخل ہونے سے روک دیا‘ ڈی سی او نے سکول انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا‘ ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب عبدالجبار شاہین نے اچانک سکولوں کی سکیورٹی کے حوالے سے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے جب سیٹلائٹ ٹاؤن میں پرائیویٹ سکول مثالی راوین پہنچے تو سکیورٹی پر مامور اہلکار نے بغیر شناخت کے انہیں سکول کے اندر جانے سے روک دیا انہوں نے کہا کہ جب تک آپ اپنا قومی شناختی کارڈ یا دیگر شناخت نہیں دیتے آپ کو سکول میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی جس پر سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب واپس چلے گئے واقعہ پر ڈی سی او سرگودھا نے متعلقہ سکول کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ گارڈ کی فرض شناسی کی تعریف کی بجائے شوکاز نوٹس جاری کرنا ایک معنی خیز امر ہے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب فوری طور پر ایکشن لیں۔

متعلقہ عنوان :