جامعہ کراچی شعبہ عربی کے تحت عملی عربی زبان میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع ،داخلہ فارم 23 جنوری تک جمع کرائے جا سکتے ہیں

ہفتہ 17 جنوری 2015 20:27

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) جامعہ کراچی کے شعبہ عربی کے تحت عملی عربی زبان(فنگشنل عربی) میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع جامعہ کراچی کے شعبہ عربی کی انچارج فاطمہ زینب کے اعلامیہ کے مطابق شعبہ عربی کے تحت عملی عربی زبان(فنگشنل عربی) میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کے لئے داخلہ فارم حاصل / جمع کرانے کی تاریخ میں 23 جنوری 2015 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

خواہشمند طلبہ داخلہ فارم حاصل/ جمع کرانے کے لئے شعبہ عربی کے آفس سے (صبح 9:30 تاشام4:00 بجے) تک رجوع کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ کورس کا مقصد طلبہ کو عربی میں دفتری خط وکتابت اور اس کے صحیح اور بنیادی اصولوں سے متعلق فنی مہارت فراہم کرنا اور خط وکتابت ،رپورٹس اور لیکچرز میں سرکاری قواعد کی آگاہی فراہم کرناہے۔کورس میں ترجمے کا فن،سیکریٹری شپ ،عربی بول چال،کمیونیکشن اسکلزاور عربی کمپیوٹر کے سافٹ ویئر کا استعمال شامل ہیں۔ڈپلومہ کلاسز کے اوقات دوپہر 3:00 تا5:00 بجے شام ہونگے ۔داخلہ فارم 200/= روپے کے عوض حاصل کیا جاسکتا ہے۔علاوہ ازیں شعبہ عربی میں عربی زبان،قرآنی عربی اور جدید عربی میں شارٹ کورسزکے لئے بھی انہی تاریخوں میں 100/= روپے کے عوض فارم حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :