حریت رہنما متحد ہو کر قوم کی رہنمائی کریں‘ سید صلاح الدین ،

شرنارتھیو کو ریاستی شہری بنانے کی کوشش در حقیقت مسلم اکثریتی کردار کو ختم کرنے کا خوفناک قدم ہے‘ بیان

ہفتہ 17 جنوری 2015 21:47

سرینگر / مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء)متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاہ الدین نے کہا ہے کہ موجودہ بی جے پی سرکار کی شرنارتھیو کو ریاستی شہری بنانے کی کوشس دراصل ریاست کے مسلم اکثریتی کردار کو ختم کرنے کی طرف ایک خوفناک قدم ہے۔

(جاری ہے)

ریاستی عوام اس طرح کے اقدامات کو مسترد کرتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کو ختم کرنے کے لئے بھارت ہرحربہ اختیار کر رہا ہے۔ انہون نے حریت قیادت سے پھر ایک بار اپیل کی کہ وہ ایک ہی فارم پر متحد ہو کر قوم کی رہنمائی کرنے کی پہل کریں تاکہ اس نازک موقع پہ دشمن کہیں ہماری نا اتفاقی کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔