پیٹرول کے بعدملک میں فرنس آئل کے ذخائر بھی خطرناک حد تک کم ہوگئے، بجلی کے بحران کا خدشہ،

پی ایس او کے پاس4 ہزار میٹرک ٹن،پارکو کے پاس15 اور بائیکو کے پاس بھی 15 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل رہ گیا

ہفتہ 17 جنوری 2015 23:04

پیٹرول کے بعدملک میں فرنس آئل کے ذخائر بھی خطرناک حد تک کم ہوگئے، بجلی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) پیٹرول کے بعدملک میں فرنس آئل کے ذخائر بھی خطرناک حد تک کم ہوگئے ہیں۔ فرنس آئل نہ ہونے سے ملک میں بجلی کے بحران کا خدشہ بڑھ گیا۔ اس وقت پی ایس او کے پاس صرف 4000 میٹرک ٹن فرنس آئل رہ گیا ہے۔ملک میں فرنس آئل کے ذخائر میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔ فرنس آئل نہ ہونے سے ملک میں بجلی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

اس وقت پی ایس او کے پاس صرف4 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل رہ گیا ہے۔ پارکو کے پاس15 اور بائیکو کے پاس بھی 15 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل بچا ہے۔ واپڈا کے پاس 4 دن کے فرنس آئل کے ذخائر ہیں۔واپڈا کو پارکو جبکہ حبکو کو بائیکو سے فرنس آئل فراہم کیا جا رہا ہے۔اس خطرناک صورتحال کا اثر کے الیکٹرک پر نہیں پڑے گا کیونکہ اس کے پاس فرنس آئل کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

بحران پر قابو پانے کے لیے پی ایس او نے15 ارب روپے کے فرنس آئل کے دو جہاز منگوائے ہیں جس میں سے ایک جہاز65 ہزار میٹرک ٹن ہائی سلفر فرنس آئل لا رہا ہے جبکہ دوسرا جہاز60 ہزار میٹرک ٹن لو سلفر فرنس آئل لا رہا ہے۔ دونوں جہاز 28سے 29جنوری کے درمیان کے پی ٹی پر لنگر انداز ہونے کی توقع ہے۔پنجاب میں پیٹرول کی قلت کو پورا کرنے کے لیے پی ایس او کی جانب سے ایک لاکھ میٹرک ٹن پیٹرول کے دو جہاز منگوائے گئے ہیں۔

دونوں جہاز رواں ماہ کے آخری ہفتے میں کراچی پہنچیں گے جبکہ نجی کمپنی کی جانب سے ایک جہاز پچاس ہزار میٹرک ٹن پیٹرول لے کر اسی ماہ کراچی پہنچے گا جس کے بعد ملک میں کل ملا کر پندرہ لاکھ میٹرک ٹن پیٹرول آ جائے گا۔ملک میں یومیہ بنیاد پر گیارہ سے بارہ ہزار میٹرک ٹن پیٹرول کی کھپت ہے اور موجودہ صورتحال میں یومیہ کھپت پندرہ ہزار میٹرک ٹن تک چلی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں ڈیزل کے تین لاکھ میٹرک ٹن کے ذخائر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :