قانون و انصاف کی تعلیم کا شاندار ادارہ بنانے کیلئے قانون سازی کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ، چیف جسٹس،
اس وقت ہماری تمام تر توجہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کو مکمل طور پر فعال ادارہ بنانے پر ہے ،جسٹس ناصر الملک کا خطاب
ہفتہ 17 جنوری 2015 23:38
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ناصر الملک نے ہدایت کی ہے کہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کو مکمل فعال اور قانون و انصاف کی تعلیم کا شاندار ادارہ بنانے کیلئے قانون سازی کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔وہ جوڈیشل اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کے 39 ویں اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں اکیڈمی کے بجٹ کی منظوری، سہولیات کی فراہمی اور فیملی کورٹ کے ججوں کی تربیت جیسے دیگر امور بھی زیر غور آئے۔ بورڈ آف گورنرز نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کی عمارت کے فیز II کے توسیعی منصوبہ پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون، انصاف و پارلیمانی امور پرویز رشید، وائس چیئرمین بورڈ آف گورنر اور اراکین، سندھ ہائی کورٹ چیف جسٹس جسٹس مقبول باقر، چیف جسٹس ہائی کورٹ پشاور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل، لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس خواجہ امتیاز احمد، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکان زئی، جسٹس (ر) محمد رضا خان، سپیشل سیکرٹری قانون، انصاف و پارلیمانی امور، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی ڈاکٹر فقیر حسین، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس محمد انور خان کاسی، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس حق نواز نے خصوصی دعوت پر شرکت کی جبکہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن خالد امین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.