مہ جبینوں میں گھری ہوئی میرے وطن کی سیاست کا حال مت پوچھو ،جمشید دستی

سرائیکی قوم پرستوں سے کہتا ہوں صفوں میں اتحاد پیدا کریں وگرنہ انصاف ملے گانہ حقوق،انٹرویو

اتوار 18 جنوری 2015 13:56

مہ جبینوں میں گھری ہوئی میرے وطن کی سیاست کا حال مت پوچھو ،جمشید دستی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء)معروف سیاستدان جمشید دستی نے کہا ہے کہ مہ جبینوں میں گھری ہوئی میرے وطن کی سیاست کا حال مت پوچھو عوام راج پارٹی بنا کر ملک کو دنیائے سیاست میں اعلیٰ مقام دوں گا۔

(جاری ہے)

خواہش ہے کہ غریبوں کو اقتدار میں لے کر آؤں جاگیرداروں کی سلطنت میں ”کیوں“ بھی کہنا جرم ہے کیسے کہنا بھی جرم ہے۔ ایک انٹرویو میں جمشید دستی کا کہنا تھا کہ میں سرائیکی قوم پرستوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں وگرنہ انصاف نہیں ملے گا‘ حقوق نہیں ملیں گے۔ میں شروع دن سے ہی ایشوز کی سیاست کر رہا ہوں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایشوز تبدیل ہو رہے ہیں۔ جب تک سرائیکی صوبہ نہیں ملتا حقوق نہیں مل سکتے