کشمیرکی آزادی اورالحاق پاکستان ہماری منزل ہے‘ وزیراعظم آزاد کشمیر

مقبوضہ کشمیرکے اندرحریت قیادت ونڈرکشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں‘چوہدری عبدالمجید

اتوار 18 جنوری 2015 15:53

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) آزادجموں کشمیرکے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے کہاہے کہ کشمیرکی آزادی اورالحاق پاکستان ہماری منزل ہے مقبوضہ کشمیرکے اندرحریت قیادت ونڈرکشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں مقبوضہ کشمیردنیاکاوہ واحدخطہ ہے جہاں نہ صرف 8لاکھ سے زائدبھارتی فوجی کشمیریوں کی نسل کشی کررہے ہیں بلکہ ایک لمبے عرصے سے وہاں بھارتی افواج کی موجودگی عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہونی چاہیے اقوام متحدہ ،امریکہ،یورپی یونین،برطانیہ اوردنیاکی مہذب اقوام کشمیریوں کوان کاحق خودارادیت دلوانے کے لیے اپناکرداراداکریں،پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیادقائدعوام ذوالفقارعلی بھٹوشہیدنے مسئلہ کشمیرپررکھتے ہوئے کشمیرکی آزادی کے لیے ہزاروں سال جنگ لڑنے کااعلان کیاتھاشہیدرانی بے نظیربھٹونے بھی کشمیرکازکوہرفورم پراجاگرکیاپی پی پی آزادکشمیرحکومت شہیدقائدین کے ویژن کے مطابق کشمیرکی آزادی اورخطہ کی تعمیروترقی کے لیے کرداراداکرتی رہے گی پاکستان عالم اسلام کاقلعہ اوردنیاکی واحدوپہلی اسلامی ایٹمی قوت ہے جسے کئی قوتیں برداشت نہیں کررہیں پاکستان اسلام کے نام پرقائم ہواتھااورہمیشہ قائم رہے گادہشت گردوں کے خلاف ساری قوم وقیادت پاک فوج کے ساتھ متحدہوچکی ہے دہشت گردی کے خلاف شہیدبے نظیربھٹونے جنگ لڑتے ہوئے اپنی جان کانذرانہ پیش کیاپشاورآرمی سکول کے بچوں نے بھی جانوں کے نذرانے دیئے پاکستان کے کونے کونے میں شہداء کالہوگرا،وہ قربانیاں رنگ لائینگی ملک سے دہشت گردی کاقلع قمع ہوگااورپاکستان امن کاگہوارہ بنے گاآزادکشمیرکی آنے والی نسلوں کے لیے یونیورسٹیز،میڈیکل کالجز،کیڈٹ کالجزقائم کیے سڑکوں،پلوں کے منصوبوں پرکام جاری ہے عوام کی توقعات پرپورااتریں گے اور2016کے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرینگے آزادکشمیربھرکی انتظامیہ وپولیس کوہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے بھرپوراقدامات اٹھائے جائیں عوامی خدمت ہمارامشن ہے بھٹوازم کے فلسفہ کے مطابق عوام کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں اٹھائیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے وزیرخوراک جاویداقبال بڈھانوی کے والدگرامی حاجی چوہدری خوشی محمدکے انتقال پران کے گھرفاتحہ خوانی کے بعدملنے والے مختلف عوامی وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پروزیرتعلیم کالجزمحمدمطلوب انقلابی، مشیرحکومت محمدالیاس چوہدری،وزیرخوراک جاویدبڈھانوی، پرنسپل سیکرٹری فیاض عباسی،میڈیاایڈوائزرواحداقبال بٹ،ڈپٹی کمشنرچوہدری شوکت علی، ایس پی چوہدری امین،اے ڈی سی کاشف حسین،اسسٹنٹ کمشنرچوہدری ساجدحسین،ڈی ایس پی سردارغالب حسین،صدرپیپلزٹریڈرزونگ وکوآرڈنیٹرنصیرراٹھور،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل عبدالقیوم قمر،پی پی پی کراچی کے رہنماچوہدری زمان سمیت دیگربھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے کہاکہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیرکے اندرمذہبی منافرت کی بنیادپرجوتفریق پیداکردی ہے اس کے بھیانک نتائج بھارت کوبھگتنے پڑینگے مقبوضہ کشمیرمیں دھونس ودھاندلی کے باوجودبی جے پی کوشکست کاسامناکرناپڑامقبوضہ کشمیرکے عوام نے بی جے پی کومستردکرکے یہ بات ثابت کردی کہ وہ بھارت کی دھونس ودھاندلی کونہیں مانتے مقبوضہ کشمیرمیں گورنرراج بھی ایک سازش کے تحت لگایاگیاہے تاکہ وہاں من پسندحکومت قائم کرکے کشمیریوں کے قتل عام کاتسلسل جاری رکھاجائے انہوں نے کہاکہ اگرچہ آزادی پسندومحب وطن قوتیں بھارت کے آئین کے تحت مقبوضہ کشمیرکے اندرہونے والے تمام انتخابات کومستردکرتے ہوئے انہیں حق خودارادیت کانعم البدل قرارنہیں دیتی مگرہم پھربھی یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیرکے اندر جمہوری اقدارکاخیال رکھتے ہوئے وہاں کی اکثریتی جماعتوں کواقتدارسونپاجائے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں ہم نے شہیدبے نظیربھٹوکے ویژن کے مطابق مفاہمتی سیاست کوفروغ دیابرادری ازم ونفرتوں کے بیج کاقلع قمع کیا عام لوگوں کوشریک اقتدارکیاآنے والی نسلوں کے لیے ادارے قائم کیے تاکہ خطہ کے نوجوان اپنے گھرہی کے اندراعلیٰ تعلیم سے فیضیاب ہوسکیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف وسابق صدرآصف علی زرداری نے پاکستان میں جمہوریت کے تحفظ اوردہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کرداراداکرنے کے لیے ساری قوم وقیادت کوایک پلیٹ فارم پرمتحدومتفق کیاجس پروزیراعظم نوازشریف،سابق صدرآصف علی زرداری اورجنرل راحیل شریف کومبارکبادپیش کرتاہوں انہوں نے کہاکہ کشمیرکابچہ بچہ پاکستان کے لیے کٹ مرنے کوتیارہے کشمیرکے سرحدی علاقوں پربسنے والے نڈرکشمیری پاک فوج کادفاعی حصارہیں ہمیں اپنی فوجی قیادت اورفوجی جوانوں پرفخرہے آج نہ صرف پاک فوج کاجوان سردوگرم موسم میں سرحدوں پردشمن کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوارہے بلکہ اندرون ملک بھی دہشت گردی کے خلاف بھرپورکرداراداکررہاہے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں تعمیروترقی کاپہیہ رکنے نہیں دینگے اوراس تسلسل کوجاری رکھیں گے آزادکشمیرتحریک آزادی کابیس کیمپ ہے جس کاعملی نمونہ ہم پیش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرپرپاکستان کی ساری قیادت نے کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیاپاکستان کی عوام نے ہمیشہ کشمیریوں کاساتھ دیابھارت نے مقبوضہ کشمیرپرغاصبانہ قبضہ کررکھاہے اوروہ وقت قریب آنے والاہے جب بھارت مقبوضہ کشمیرسے رسواہوکرنکلے گاکشمیریوں کوآزادی ملے گی ساری ریاست کاپاکستان کے ساتھ الحاق ہوگا۔

متعلقہ عنوان :