سیاست خدمت کا نام اور ریاستی امور چلانے کا علم ہے ،چوہدری یاسین
ہم نے نظام میں تبدیلی کے لیے یونیورسٹیز اور میڈیکل کالجز کا روڈ میپ نئی نسل کو دیا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں ‘سینئر وزیر
اتوار 18 جنوری 2015 15:55
کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء)آزادکشمیرکے سینئروزیر،سینئرنائب صدرپی پی پی چوہدری محمدیٰسین نے کہاہے کہ ہم نے نظام میں تبدیلی کے لیے یونیورسٹیز اور میڈیکل کالجز کا روڈ میپ نئی نسل کو دیا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں ، سیاست خدمت کا نام اور ریاستی امور چلانے کا علم ہے ،نئی نسل علمی ویژن کا مظاہرہ کرے،پیپلز پارٹی حکومت نے فرسودہ نظام ختم کر کے قوم کوبرابری کی بنیادپرنیاسسٹم دیاہے ہم نے طبقاتی تقسیم کوختم کیاہے شہیدبھٹونے مساوات کانعرہ لگاکرامیرغریب،مزدورکسان کوایک ہی صف میں لاکرکھڑاکیاتھاپیپلزپارٹی آج بھی استحصالی نظام کے خاتمہ کے خلاف جنگ لڑرہی ہے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے ہماری شہیدقائدبے نظیربھٹونے واضح پلان دیاتھایہی وجہ تھی کہ دہشت گرد شہیدرانی کواپنے راستہ کی رکاوٹ سمجھتے تھے اسی لیے بی بی کوشہیدکیاگیااس کے بعدچیئرمین بلاول بھٹووہ واحدقومی نوجوان قیادت تھی جس نے دہشت گردوں کوللکارا،پاکستان سے دہشت گردی کاقلع قمع ہوگاپی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سیاست اوراقتدارکوکنارے رکھتے ہوئے نوازشریف حکومت کاساتھ دیااورآج ساری قیادت وقوم پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کے ساتھ کھڑی ہے تاکہ ملک سے دہشت گردی کاقلع قمع ہوآزادکشمیرمیں عوام کی فلاح وبہبودکے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں پارٹی منشوروانتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدے پورے کیے ہیں اوررہ جانے والے وعدے بھی پورے کرینگے پیپلزپارٹی نظریہ وفکرکی سیاست کرتی ہے جسے ختم کرنے کے لیے ہردورمیں سازشیں ہوئیں مگرپارٹی قائم ودائم رہی اوررہے گی۔
(جاری ہے)
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.