وزیراعظم کی ہدایت پر آزاد کشمیر بھر کی طرح ضلع کوٹلی میں بھی غیر ریاستی وافغانیوں کے انخلاء کے خلاف آپریشن شروع

اتوار 18 جنوری 2015 15:55

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) ڈپٹی کمشنرچوہدری شوکت علی،ایس پی چوہدری امین نے کہاہے کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکی ہدائت پرآزادکشمیربھرکی طرح ضلع کوٹلی کی تمام تحصیلوں، قصبوں،چھوٹے بڑے شہروں اورضلعی ہیڈکوارٹرزکے اندرغیرریاستی وافغانیوں کے انخلاء کاآپریشن شروع ہوچکاہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ پاک فوج بھی آپریشن میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپورتعاون کررہی ہے انہوں نے کہاکہ ریاست میں قیام کے لیے ریاستی قوانین کے مطابق تحت ضابطہ کاغذات نہ رکھنے والے غیرریاستی وافغانی باشندوں کوفوراضلع کی حدودسے نکال دیاجائے گااس سلسلہ میں ایسے عناصرکوالٹی میٹم جاری کردیاگیاہے کہ وہ فورا اپناکاروبار اوردیگرسرمیاں ختم کرکے ضلع کی حدودسے نکل جائیں ڈپٹی کمشنرنے بتایاکہ تعلیمی اداروں،پبلک مقامات اورشہریوں کی سیکورٹی کویقینی بنائیں گے وزیراعظم کی ہدائت کے مطابق ضلعی وتحصیل انتظامیہ اوردیگرادارے چوکس ہوکراپناکرداراداکررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ضلع کوٹلی سے غیرریاستی باشندوں اورافغان باشندوں کونکالنے کاآپریشن جاری ہے اوراب تک سینکڑوں باشندوں کونکالاجاچکاہے شہری بھی اس سلسلہ میں تعاون کریں اوروہ کسی بھی غیرریاستی یاافغانی باشندہ کوپناہ یاتحفظ مت دیں انہوں نے کہاکہ تمام اداروں کوہدایات کردی گئی ہیں کہ وہ آپریشن میں کسی کورعائت مت دیں ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ وہ ضلع کے اندرآپریشن کی خودنگرانی کررہے ہیں دریں اثناء ایس ایس پی چوہدری امین نے کہاکہ ضلع بھرکے اندرپولیس نے انتظامیہ کی نگرانی میں غیرریاستی وافغانی باشندوں کے ضلع سے انخلاء کاآپریشن شروع کررکھاہے اس آپریشن میں پاک فوج سمیت دیگرادارے بھی تعاون کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم آپریشن میں کامیابی حاصل کریں گے ضلع کے تمام چھوٹے بڑے شہروں،قصبوں،تحصیلوں اورضلعی ہیڈکوارٹرسے غیرریاستی باشندوں اورافغانی باشندوں کونکال باہرکیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :