سردار سہیل یوسف کا ترقیاب ہو کر انسپکٹر بننے پر کھوئی رٹہ میں جشن

اتوار 18 جنوری 2015 15:56

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء)سردار سہیل یوسف کا ترقیاب ہو کر انسپکٹر بننے پر کھوئی رٹہ میں جشن ، آتش بازی ،منوں مٹھائی تقسیم نوجوانوں کے بھنگڑے لوگوں کی ایک دوسرے کو مبارکباد خوشی میں مختلف مقامات پر تقریبات کا انعقاد سب سے بڑی تقریب شفیع ہاؤس بھیال میں منعقد کی گئی تقریب میں سینکڑوں افراد کی شرکت با صلاحیت ،نڈر پویس جوان سردار سہیل یوسف کا انسپکٹر کے عہدے پر ترقیاب ہونا خوش آئند ہے 7 افراد کے قتل میں ملوث ملزما ن کو گرفتارہزاروں اعلیٰ کوالٹی کی شراب کی بوتلیں بھاری مقدار میں چرس ، ہیرون اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کو گیفر کردار تک پہنچایا جس کا صلہ انہیں مل گیا دعا گو ہیں کہ آئندہ بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے تقریب سے مختلف سیاسی ، سماجی اور مذہبی رہنماؤں کا خطاب تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ اوسردار سہیل یوسف کا ترقیاب ہو کر انسپکٹر بننے پر کھوئی رٹہ میں جشن لوگوں نے منوں مٹھائی تقسیم کی اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا خوشی میں لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد یں دیتے رہے سیری ، بھروٹ گالہ ، بنڈیاں،کھوئی رٹہ ، کٹہڑہ ، بنڈلی ، ڈونگی ، سیہور ، سملار اور بھیال میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا سب سے بڑی تقریبات ماجد شفیع ہاؤس بھیال، راجہ جہانگیر آف بنڈلی ، اعجاز سلیم آف بنڈلی ، افتخار اعظم دھڑہ ، ضیا الرحمن غازی ہاؤس بنڈیاں میں ہوئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور آتش بازی کا بڑا مظاہرہ کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ جہانگیر ، اعجاز سلیم ، افتخار اعظم راجہ ، ماجد شفیع چوہدری ، عارف شفیع چوہدری ، ضیا الرحمن غازی ودیگر نے کہا کہ با صلاحیت ،نڈر پویس جوان سردار سہیل یوسف کا انسپکٹر کے عہدے پر ترقیاب ہونا خوش آئند ہے کھوئی رٹہ میں اپنی تعیناتی کے دوران 7 افراد کے قتل میں ملوث ملزما ن کو گرفتارہزاروں اعلیٰ کوالٹی کی شراب کی بوتلیں بھاری مقدار میں چرس ، ہیرون اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کو گیفر کردار تک پہنچایا جس کا صلہ انہیں مل گیا دعا گو ہیں کہ آئندہ بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے سردار سہیل یوسف پروفیشنل اور با اعتماد آفیسر ہیں ذہانت ، بہادری اور فرض شناسی کی بنیاد پر محکمہ پولیس کے اندر جہاں عزت کمائی وہاں محکمہ کے وقار میں بھی اضافہ کا باعث بنے با صلاحیت ، نڈر پولیس جوان کا انسپکٹر کے عہدے پر ترقیاب ہونا خوش آئند ہے سردار سہیل یوسف ہمیشہ اپنے پیشہ سے مخلص رہے رہنماؤں نے جنرل پولیس ملک خدا بخش اعوان ، ڈی آئی جی خالد چوہان اور ایس ایس پی چوہدری امین کا شکریہ ادا کیا تقریب کے آخر میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا آزاد پریس کلب کھوئی رٹہ کے صحافیوں سردار خالد آزاد ، چوہدری ماجد ، محمد افتخار ، محمد معروف اعظم ، محمد افضل ، عثمان جرال ، ادیب مرزا ، ڈاکٹر ملک شفیق شاہین ، کھوئی رٹہ کے سیاسی سماجی رہنماؤں پیپلز پارٹی کے سٹی صدر طارق چوہدری ، انجمن تاجراں کھوئی رٹہ کے سابق سرپرست اعلیٰ محمد رفیق بجاڑ ، کشمیر ویلفےئر سوسائٹی کے صدر محمد فیاض بٹ ، پیپلز پارٹی کھوئی رٹہ کے رہنما صغیر اسلم راجہ ، بزنس مین شاہد اکبر راجہ، تاجر چوہدری مشتاق آف سماہنی نے بھی سردار سہیل یوسف کو انسپکٹر ترقیاب ہو نے پر مبارکباد دی ۔