کسانوں نے ڈی اے پی کھاد کے استعمال میں 35 فیصد اضافہ کر دیا

اتوار 18 جنوری 2015 16:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) کسانوں نے ڈی اے پی کھاد کے استعمال میں 35 فیصد اضافہ کیا۔ اسٹیٹ بینک نے اپنی حالیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان میں فاسفورس کھاد کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گندم‘ چاول اور گنے کی پیداوار میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال فاسفورس کھاد ڈی اے پی 34.9 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گذشتہ سال 18.9 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق یوریا کھادوں میں 7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گذشتہ سال یوریا کھاد کی کھپت میں 3.1 فیصد کمی آئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال شدید بارشوں کی وجہ چاول کی فصل کو شدید نقصان پہنچا تھا باالخصوص شمالی سندھ اور مشرقی بلوچستان کے علاقوں میں رپورٹ کے مطابق پانی کی کمی کی وجہ سے پنجاب میں کپاس کی کاشت میں کمی واقع ہورہی ہے۔ حکمرانوں کو چاہئے کہ کسانوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ زرعی پیداوار بڑھے اور ملک زرعی اجناس میں خود کفیل ہوسکے۔