افغان کابینہ کے وزیر زراعت انٹر پول کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل

محمد یعقوب حیدری 2003ء میں ٹیکس چوری کے الزام میں مطلوب ہیں

اتوار 18 جنوری 2015 17:09

افغان کابینہ کے وزیر زراعت انٹر پول کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست ..

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء ) افغانستان کی کابینہ میں وزیر زراعت کا نام انٹرپول کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہے۔ افغان حکام نے تحقیقات شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

انٹرپول کی ویب سائٹ کے مطابق محمد یعقوب حیدری ایسٹونیا میں 2003ء کے دوران وسیع پیمانے پر ٹیکس چوری کرنے کے الزام میں مطلوب ہیں۔ افغان صدارتی محل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت اس بات سے لاعلم تھی۔ تاہم اب تحقیقات جاری ہیں جبکہ یعقوب حیدری کا کہنا ہے وہ سیاسی سازش کا شکار ہوئے ہیں۔ ان پر کوئی ٹیکس واجب الادا نہیں۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے عہدہ سنبھالنے کے تین ماہ بعد گزشتہ ہفتے اپنی کابینہ کا اعلان کیا تھا۔