مختلف حلقوں کی جانب سے حکومت پر وزیر پیٹرولیم سے استعفیٰ لینے کیلئے دباؤ ‘ ذرائع

اتوار 18 جنوری 2015 19:53

مختلف حلقوں کی جانب سے حکومت پر وزیر پیٹرولیم سے استعفیٰ لینے کیلئے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18جنوری۔2015ء)صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب میں مسلسل چھ روز سے جاری پیٹرول بحران کے بعد حکومتی، سیاسی اور عوامی حلقوں کی جانب سے حکومت پر وفاقی وزیر پیٹرولیم سے استعفیٰ لینے کیلئے دباؤ بڑھ گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بعض حکومتی شخصیات نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اسکی طلب بڑھنے کا ادراک نہ کرنے کی ذمہ داری پیٹرولیم کے وزیر پر عائد کی ہے ۔مختلف سیاسی اور عوامی حلقوں کا بھی کہنا ہے کہ سرکاری افسران کو معطل کرنے کی بجائے نا اہلی پر وزیر پیٹرولیم سے استعفیٰ طلب کرنا چاہیے تھا۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی اس بحران کے حوالے سے میڈیا میں گفتگو کر چکے ہیں۔