باراتی کی دولہا کو 10 لیٹر پیٹرول کی انوکھی سلامی

اتوار 18 جنوری 2015 22:07

باراتی کی دولہا کو 10 لیٹر پیٹرول کی انوکھی سلامی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18جنوری۔2015ء) رائے ونڈ میں باراتی نے دولہا کو دس لیٹر پیٹرول کی انوکھی سلامی دی۔ پیٹرول نہ ملنے سے پریشان دولہا خوشی سے ناچ اٹھا۔

(جاری ہے)

رائے ونڈ مانگا روڈ کے ساجد لیاقت کی بارات ملتان روڈ موہلنوال جانی تھی لیکن گاڑی کے لئے پٹرول نہ ملا جس کی وجہ سے دولہا پریشان تھا۔ سہرہ بندی کے دوران ایک باراتی نے اسے 10 لیٹر پٹرول کی سلامی دے دی جس پر دولہے کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ اس نے فوراً گاڑی میں پٹرول ڈالا اور خوشی خوشی بارات کے ساتھ روانہ ہوگیا۔ ساجد کا کہنا تھا کہ یہ سلامی اسے ساری زندگی یاد رہے گی۔

متعلقہ عنوان :