امت مسلمہ صر ف ایک دن کیلئے یورپ و امریکہ کے سوشل اور معاشی بائیکاٹ کا اعلان کرے تو یورپ اور امریکہ سر جھکا کر کھڑے ہو جائیں گے،جاوید ہاشمی

اتوار 18 جنوری 2015 23:29

امت مسلمہ صر ف ایک دن کیلئے یورپ و امریکہ کے سوشل اور معاشی بائیکاٹ ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18جنوری۔2015ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ صر ف ایک دن کیلئے یورپ و امریکہ کے سوشل اور معاشی بائیکاٹ کا اعلان کرے تو یورپ اور امریکہ سر جھکا کر کھڑے ہو جائیں گے اقوام متحدہ توہین آمیز خاکے چھاپنے اور توہین رسالت کرنے والوں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر قوانین بنائے ورنہ ایٹم بموں اور راکٹوں سے زیادہ دنیا کے سب سے برے مذہب دین کی طاقت نے جواب دیا تو جن کو عیسائیت کے بعض فرقے تحفظ دیتے ہیں ان کو تحفظ دینے والا کوئی نہیں ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک تحفظ ناموس رسالت کے کنوینئر صابزادہ قاری احمد میاں کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا کے مسلمان جس مراحل سے گزر رہے ہیں اس کا تمام مسلم ممالک متحد ہو کر موثر جواب دے سکتے ہیں فرانس میں 40فی صد مسلمان رہتے ہیں اور ہر جگہ فرانسیسی کے ساتھ عربی بورڈ لگا ہوا ہے اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ یورپ مسلمانوں کا گڑھ ہے وہاں سے گستاخانہ خاکے کے چھاپے جارہے ہیں عیسائیوں کو اس بات کا احساس ہونا چہایے کہ صلیبیں جنگیں ان کے مفاد میں نہیں ہیں اور پوپ فرانس نے بھی کہا کہ وہ امت مسلمہ کے جذبات کا احترام کریں لیکن آج بھی عیسائیت کے اندر بہت سارے فرقے ہیں جو چاہتے ہیں کہ اسلام کا راستہ روکا جائے اسی لئے آئے روز وہ مسلمانوں کی دل آزاری کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے حکمران اقتدار کی کر سیاں چھوڑ کر محمد عربی کی ناموس کیلئے میدان میں آئیں گے تو پھر کسی کو توہین آمیز خاکے چھاپنے اور توہین رسالت کرنے کی جرات نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ امریکہ و یورپ کو جاننا چاہیے کہ دنیا بھر کے مسلمان ایک نام محمد پر انپی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں اور کئی صلا ح الدین ایوبی بھی پیدا ہو تے رہیں گے