امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے مکان کے قریب فائرنگ،خوف و ہرا س پھیل گیا

اتوار 18 جنوری 2015 00:07

امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے مکان کے قریب فائرنگ،خوف و ہرا س پھیل گیا

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18جنوری۔2015ء) امریکی ریاست ڈیلویئر میں امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے مکان کے قریب فائرنگ، علاقے میں خوف و ہرا س ، ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔سیکرٹ سروس کے رابرٹ ہوبیک نے امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ’امریکی نائب صدر کے مکان کے قریب سے ایک گاڑی تیز رفتار میں گزری اور کئی گولیاں چلائی گئیں۔

(جاری ہے)

رابرٹ ہوبیک نے مزید بتایا کہ گرینول کے علاقے میں فائرنگ عام سڑک سے کی گئی۔ یہ واقعہ ایک بج کر پچیس منٹ جی ایم ٹی پر پیش آیا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہیں ۔امریکی میڈیاکے مطابق فائرنگ کاواقعہ گزشتہ شب پیش آیا،فائرنگ کے وقت امریکی نائب صدرجوبائیڈن اوران کی اہلیہ گھرپرموجودنہیں تھے ،پولیس مشتبہ شخص کاپیچھاکرنے میں ناکام رہی ہے ،خفیہ اداروں نے فائرنگ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :