پنجاب میں سرکاری‘ پرائیویٹ اور نجی تعلیمی اداروں میں پیشگی الارم سسٹم کی تنصیب کیلئے اقدامات شروع

پیر 19 جنوری 2015 16:14

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت کے بعد صوبہ بھر کے سرکاری‘ پرائیویٹ اور نجی تعلیمی اداروں میں پیشگی الارم سسٹم کی تنصیب کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق سکیورٹی سسٹم کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام سکولوں میں بنکوں کی طرز پر الارم سسٹم نصب کیا جارہا ہے جس سے لوگوں کو آگاہی کیلئے مختلف طریقہ سے آگاہی مہم بھی شروع کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :