مظفر آباد، ڈنہ گھن چھتر قتل کیس کاڈراپ سین، گجر برداری کے دوگروپوں میں راضی نامہ کروادیاگیا

پیر 19 جنوری 2015 17:12

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) ڈنہ گھن چھتر قتل کیس کاڈراپ سین، گجر برداری کے دوگروپوں میں راضی نامہ کروادیاگیا، تفصیلا ت کیمطابق دو سال قبل حلقہ لچھراٹ ڈنہ میں معمولی تنازعہ پر گجر قبیلہ کے دو گروپوں میں تصادم کے باعث ایک شخص ستار محمد کوقتل کردیاگیا تھاپولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار بھی کیاتھادونوں گروپوں میں قتل کے باعث کشیدگی پائی جاتی تھی سابق امیدوار اسمبلی ورہنما ن لیگ چودھری شہزاد کے والد چودھری عبدالرشید نے ذاتی کاوشوں سے دونوں فریقین کے مابین راضی نامہ کروانے میں اہم کردار ادا کیااور چند روز قبل ڈنہ کے مقام پر جرگہ منعقد کیاگیا جس میں ڈنہ گن چھتر اور ملحقہ علاقوں نے مختلف برداریوں کے معززین نے شرکت کی اور مقتول ستارمحمد کے ورثاء کو اعتماد میں لیکر گجر برداری کے دونوں گروپوں میں راضی نامہ کروادیاعوامی حلقوں نے قتل پرمتعارب گروپوں میں راضی نامہ کروانے پر چودھری عبدالرشید کی کاوشوں کوسراہا۔

متعلقہ عنوان :