جوبلی جنرل انشورنس نے موٹر انشورنس کیلئے موبائل اپلی کیشنز متعارف کرادی

پیر 19 جنوری 2015 17:16

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) جوبلی جنرل انشورنس نے موٹر انشورنس کیلئے فرسٹ موبائل اپلی کیشنز متعارف کرادی اس سلسلے میں مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مینجمنٹ، سینئر ایگزیکٹو اور ٹیکنالوجیز، پارٹنرز نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جوبلی جنرل انشورنس مینیجنگ ڈائریکٹر طاہر احمد نے کہا کہ ملک میں آبادی کے لحاظ سے گاڑیوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ہر آدمی کی زندگی مصروف ہے جس کے پیشِ نظر صارفین کو گھر بیٹھے موبائل فون اپلیکیشنز کے ذریعے ریٹیل موٹر انشورنس کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت دنیا گلوبل ولیج بن چکی ہے اور ہمیں چاہئے کہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سہولتیں فراہم کریں۔

(جاری ہے)

طاہر احمد نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجیز پارٹنرز کی بہترین ٹیم کی بدولت سبقت رکھتے ہیں اور بھی دیگر پروگرامز پر کام جاری ہے۔ جس کی پیشرفت سے بھی جلد آگاہ کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ جوبلی جنرل انشورنس کا عزم ہے کہ انتہائی ارزاں نرخوں پر صارفین کو تمام تر بہترین پراڈکٹ فراہم کی جائیں جس میں ہم کافی حد تک کامیاب ہوئے ہیں۔

ممبران کی تعداد میں اضافہ اس بات کا عملی ثبوت ہے طاہر احمد نے مزید کہا کہ رواں سال2015 ء میں مختلف صارفین دوست پروجیکٹ کو حتمی شکل دیکر مارکیٹ میں متعارف کراجائیگا تاکہ لوگ دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کی سہولت سے ملنے والے ریلیف سے مستفید ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :