فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو میں گستاخ خانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف پیرمحل تحصیل کورٹس میں مکمل ہڑتال

پیر 19 جنوری 2015 17:23

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء)فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو میں گستاخ خانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف پیرمحل تحصیل کورٹس میں مکمل ہڑتال رہی وکلاء برادری نے ہر طرح کے عدالتی کام بائیکاٹ کئے رکھا ۔صدر تحصیل بار ایسویسی ایشن رانا محمد عمران حفیظ منج ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء برادری کا کہنا ہے کہ نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی شان اقدس میں کسی قسم گستاخی ناقابل برداشت ہے۔

(جاری ہے)

یہود و ہنود ایک منظم سازش کے تحت باربار گستاخ خانہ خاکوں کی اشاعت کر کے اقوام عالم کے مسلمانو ں کی دل آزاری کر رہے ہیں اگر مستقبل میں بھی توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کا سلسلہ جاری رہاتو خدشہ ہے کہ تہذیبوں کے دوران تصادم کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گستاخ خانہ خاکوں کی اشاعت کرنے والے ممالک سے تمام سفارتی و تجارتی تعلقات ختم کر دیئے جائیں ۔ جس کہ دوسری جانب عدالت آنے والے سائیلین کووکلاء برادری کی جانب سے مکمل عدالتی بائیکاٹ پر دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔