نیشنل پارٹی سندھ کی ورکرزکانفرنس کااہم اجلاس،سندھ کے اضلاع میں تنظیم سازی کی صورتحال پر غور

پیر 19 جنوری 2015 17:28

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) نیشنل پارٹی سندھ کی ورکرزکانفرنس کااہم اجلاس زیرصدارت مرکزی نائب صدرانجنیئرحمیدبلوچ کراچی میں منعقدہوا،اجلاس میں نیشنل پارٹی سندھ کے آرگنائزررمضان میمن نے سندھ کے اضلاع میں تنظیم سازی کی صورتحال کوورکرزکانفرنس میں تفصیل کے ساتھ پیش کیا،انہوں نے بتایاکہ سندھ کے مختلف اضلاع میں ممبرسازی کاکام تیزی کے ساتھ جاری ہے اورامیدہے کہ مارچ کے آخرتک تنظیم سازی کاکام مکمل کرلیاجائے گااوراس کے بعدجلدہی سندھ وحدت کی قومی کانگرس منعقدکرکے سندھ وحدت کے لیئے پارٹی کے عہدداروں کاانتخاب عمل میں لایاجائیگااجلاس میں آرگنائزنگ کمیٹی کوبھی وسعت دی گئی،حبیب بلوچ کواتفاقِ رائے سے ڈپٹی آرگنائزنگ سیکریٹری منتخب کیاگیاجبکہ مخدوم ایوب قریشی نیشنل پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات ونشریات منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجنیئرحمیدبلوچ نے کہاہے کہ اس وقت سندھ میں سیاست کاایک بڑاخلاء موجودہے اورعوام ماضی کی سیاسی جماعتوں سے نالاں ہیں کیوں کہ ان جماعتوں نے عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں کیے،بے روزگاری،لاقانونیت اورمہنگائی نے عام لوگوں کا جینا دوبھرکردیاہے۔بجلی،گیس کی عدم دستیابی،بدامنی اورقتل وغارت گری نے عام انسانوں کی ذندگیوں پرمنفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

کراچی میں روزانہ درجنوں افرادجن میں پولیس اہلکاربھی شامل ہیں ٹارگٹ کلنگ میں مارے جاتے ہیں،کراچی شہرمیں ٹرانسپورٹ سرے سے ناپیدہے، دوکروڑکی آبادی والے شہرکوچنگ چی رکشوں کے زریعے چلانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے حالاں کہ کراچی شہرملک کو70فیصد سے زائدریونیودیتاہے۔ حسن ناصر نے ورکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی سیاسی،معاشی اورامن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اب بھی اگرقومی رہنماوٴں نے اپنے زاتی اورگرہی مفادات کوچھوڑکرقومی مفادات اورعوامی مسائل کے حل کوترجیح نہ دی توعوام کاپیمانہِ صبرلبریز ہوجائے گا۔

ورکرزکانفرنس میں ایک قراردادکے زریعے مرکزی حکومت اورحکومتِ سندھ سے یہ مطالبہ کیاگیاہے کہ وہ تھرمیں بھوک اوربیماریوں سے مرنے والے معصوم بچوں کے والدین کومعاوضہ اداکریں اورتھر میں بدترین خشک سالی سے پیداہونے والی صورتحال کے تدارک کے لیے ہنگامی بنیادوں پرکام کریں،اجلاس میں آرمی پبلک اسکول پشاورکے سانحہ میں شہیدہونے والے معصوم بچوں۔اساتذہ اورسیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پرانہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیااورانکے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :