بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد اعلامیہ

پیر 19 جنوری 2015 17:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے ایسے تمام کالجز جنہوں نے اپنی مدت گزرنے کے باوجود ابھی تک بورڈ سے تجدید الحاق نہیں کروایا ان کی ویب سائیٹ بند کرتے ہوئے انہیں بذریعہ ای میل اطلاع بھی کر دی ہے جس کی بناء پر اب وہ امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ 2015ء میں اپنے طلباء وطالبات کے داخلے بھجوانے سے قاصر رہیں گے کیونکہ داخلے بذریعہ اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

19 جنوری 2015ء ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برانچ رانا لیاقت علی خاں کے مطابق بورڈ قوانین کے مطابق ایسے کالجز جن کا بورڈ کے ساتھ عارضی الحاق ہوتا ہے انہیں ایک مدت کے بعد تجدید الحاق کی ضرورت ہوتی ہے تاہم ایسے ادارے جن کی مدت 2013-14 ء میں ختم ہو چکی تھی اور انہوں نے ابھی تک تجدید الحاق نہیں کروایا چیئرمین بورڈ پروفیسر مہر غلام محمد جھگڑ کی اجازت و منظوری سے ان کی ویب سائیٹ بند کردی گئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے کالجز مزید پریشانی سے بچنے کیلئے اپنے کیسز جلد از جلد ڈائریکٹر کالجز کے توسط سے بورڈ کو بھجوا دیں تاکہ ان کی ویب سائیٹ کھول دی جائے اور انہیں اپنے طلباء وطالبات کے داخلے بھجواتے وقت کسی حزیمت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :