حیدر آباد،کام کے اوقا ت میں 8گھنٹے لوڈشیڈنگ سے صنعتوں میں پیداواری عمل متاثر ہے ، عبد الستار خان

پیر 19 جنوری 2015 21:01

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) حیدرآباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سب کمیٹی حیسکو / واپڈا کے چیئر مین عبد الستار خان نے حیسکو کی طرف سے غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کام کے اوقا ت میں 8گھنٹے لوڈشیڈنگ سے صنعتوں میں پیداواری عمل متاثر ہے اور صنعتیں بند ہو رہی ہیں ۔ حیدرآباد چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کی طرف سے متعدد بار چیف ایگزیکیٹو آفیسر حیسکو سمیت و دیگر اعلیٰ حکام کی توجہ غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ سے صنعتوں کو پہنچنے والے نقصانات اور تاجروں کی مشکلات سے آگاہ کیا گیا ، بے حسی کا عالم یہ ہے کہ چیف ایگزیکیٹو آفیسر مسائل سے چشم پو شی کر رہے ہیں ، حکومت پاکستان کی پالیسی کے تحت حیسکو انڈسٹریل ایسٹیٹ اور چھو ٹی صنعتوں کو پاور سپلائی کی پابند ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم پاکستان اور وزیر مملکت پانی و بجلی صنعتکاروں، تاجروں کو یقین دہانی کراتے رہے ہیں کہ بجلی کے بحران سے صنعتوں کو محفوظ رکھا جائے گا اور معمول کے مطابق پاور سپلائی کی جاتی رہے گی ، لیکن حکومت کے احکامات پر عمل نہیں کیا جا رہا ، حیدرآباد سائٹ اور گھانگھرا مو ری گرڈ اسٹیشن میں غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ سے صنعتوں کا پیداواری نظام تباہ ہو چکا ہے ، محنت کش بیروزگار ہو رہے ہیں ، حیدرآباد چیمبر وزیر مملکت پانی وبجلی سے اپیل کرتا ہے کہ فی الفو ر مذکو رہ بالا صنعتی علا قوں میں لو ڈ شیڈنگ ختم کی جائے ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حیسکو کی طرف سے گھانگھرا مو ری گرڈ اسٹیشن اور پھلیلی فیڈر میں ایریل بنڈل کیبل کی تنصیب کے لئے 8گھنٹے پاور سپلائی منقطع کرنے سے گھریلو صنعتوں میں پیداواری متاثر ہو رہی ہے ، ہمار ی تجویز ہے کہ ایریل بنڈل کیبل کی تنصیب تعطیلات کے دوران کی جائے ، اس کے علا وہ بعض علا قوں میں لائنوں کی مرمت کے لئے بھی گھنٹوں پاور سپلائی منقطع کی جا تی ہے جس کی وجہ سے معمول زندگی مفلوج ہو کر رہ جا تی ہے۔

عبد الستار خان نے بتایا کہ چیئر مین واپڈا نے صنعتکا روں کے مسائل حل کرنے کے لئے سرکل لیول پر چیمبر حیسکو ایڈوائزری کمیٹیاں تشکیل دی تھیں تاکہ مقامی مسائل فو ری طو رپر حل کر لیا جائے ۔تا حال چیمبر حیسکو ایڈوائزری کمیٹیاں کام نہیں کر رہیں جس کی وجہ سے تاجربرادری کے مسائل میں بے پنا ہ اضا فہ ہوا ہے ، ہم حیسکو چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چیمبر حیسکو ایڈوائزری کمیٹیاں فعال کی جائیں اور صنعتکا روں کی مشاورت سے لو ڈ مینجمنٹ شیڈول ترتیب دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :