سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک اور پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا،رواں سال سر قلم کئے گئے پاکستانیوں کی تعداد 3 ہوگئی

پیر 19 جنوری 2015 22:52

سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک اور پاکستانی کا سر قلم کردیا ..

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک اور پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا جس کے بعد رواں سال سر قلم کئے گئے پاکستانیوں کی تعداد 3 ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں ملوث پاکستانی یاسر عرفات کا سرقلم کردیا گیا ہے جس کے بعد رواں برس اب تک سر قلم کئے گئے پاکستانیوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مکہ مکرمہ میں منشیات کی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پر یاسر عرفات کو سر قلم کرنے کی سزا سنائی گئی۔دوسری جانب سعودی سیکیورٹی ایجنسیوں نے ایک کارروائی کے دوران منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 2 پاکستانی ٹرک ڈرائیورز کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔واضح رہے کہ 2014 میں سعودی عرب میں 85 غیر ملکیوں کے سر قلم کیے گئیجس میں 13 پاکستانی بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :