نیپرا ایک ریگولیٹر ادارہ ہے، حکومت مداخلت نہیں کر سکتی ،مصد ق ملک

پیر 19 جنوری 2015 22:59

نیپرا ایک ریگولیٹر ادارہ ہے، حکومت مداخلت نہیں کر سکتی ،مصد ق ملک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ نیپرا ایک ریگولیٹر ادارہ ہے، حکومت مداخلت نہیں کر سکتی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ترجمان وزیراعظم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اصل جھگڑا نیپرا سے چل رہا ہے چاہتے ہیں کہ سرکلر ڈیبٹ نہ ہو اس وقت سرکلر ڈیٹ 300 ارب کے قریب ہے۔ نیپرا کے نئے چیئرمین حکومت کے مسائل کو سمجھتے ہیں۔ ایک دو ماہ میں ریگولیٹر سے سرکلر ڈیٹ کا مسئلہ حل کر لیں گے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ کی وجہ سے پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کے اوپر بھی بوجھ پڑا ہے۔ پی ایس او کو اگر بروقت ادایئگی ہو تو 20 دن کا سٹاک رکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :