کام کے اوقا ت میں 8گھنٹے لوڈشیڈنگ سے صنعتوں میں پیداواری عمل متاثر ہے اور صنعتیں بند ہو رہی ہیں، حیدرآباد
پیر 19 جنوری 2015 23:10
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) حیدرآباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سب کمیٹی حیسکو / واپڈا کے چیئر مین عبد الستار خان نے حیسکو کی طرف سے غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کام کے اوقا ت میں 8گھنٹے لوڈشیڈنگ سے صنعتوں میں پیداواری عمل متاثر ہے اور صنعتیں بند ہو رہی ہیں، چیمبر کی طرف سے متعدد بار چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو سمیت و دیگر اعلیٰ حکام کی توجہ غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ سے صنعتوں کو پہنچنے والے نقصانات اور تاجروں کی مشکلات سے آگاہ کیا گیا بے حسی کا عالم یہ ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر مسائل سے چشم پو شی کر رہے ہیں۔
ایک بیان میں عبدالستار خان نے کہا کہ حکومت پاکستان کی پالیسی کے تحت حیسکو انڈسٹریل ایسٹیٹ اور چھو ٹی صنعتوں کو پاور سپلائی کی پابند ہے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر مملکت پانی و بجلی صنعتکاروں، تاجروں کو یقین دہانی کراتے رہے ہیں کہ بجلی کے بحران سے صنعتوں کو محفوظ رکھا جائے گا اور معمول کے مطابق پاور سپلائی کی جاتی رہے گی ، لیکن حکومت کے احکامات پر عمل نہیں کیا جا رہا ، حیدرآباد سائٹ اور گھانگھرا مو ری گرڈ اسٹیشن میں غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ سے صنعتوں کا پیداواری نظام تباہ ہو چکا ہے ، محنت کش بیروزگار ہو رہے ہیں ، حیدرآباد چیمبر وزیر مملکت پانی وبجلی سے اپیل کرتا ہے کہ فی الفو ر مذکو رہ بالا صنعتی علا قوں میں لو ڈ شیڈنگ ختم کی جائے، انہوں نے کہا کہ حیسکو کی طرف سے گھانگھرا مو ری گرڈ اسٹیشن اور پھلیلی فیڈر میں ایریل بنڈل کیبل کی تنصیب کے لئے 8گھنٹے پاور سپلائی منقطع کرنے سے گھریلو صنعتوں میں پیداواری متاثر ہو رہی ہے ، ہمار ی تجویز ہے کہ ایریل بنڈل کیبل کی تنصیب تعطیلات کے دوران کی جائے ، اس کے علا وہ بعض علا قوں میں لائنوں کی مرمت کے لئے بھی گھنٹوں پاور سپلائی منقطع کی جا تی ہے جس کی وجہ سے معمول زندگی مفلوج ہو کر رہ جا تی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.