8 سال تک تیل کی کم قیمت کا بوجھ برداشت کرسکتے ہیں، پیداوار کم نہیں کرینگے، سعودی وزیر تیل النعیمی

منگل 20 جنوری 2015 14:44

8 سال تک تیل کی کم قیمت کا بوجھ برداشت کرسکتے ہیں، پیداوار کم نہیں کرینگے، ..

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) سعودی عرب نے کہا ہے کہ 8 سال تک تیل کی کم قیمت کا بوجھ برداشت کرسکتے ہیں، دوسری جانب عراق نے بھی تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 36سینٹ کمی کے بعد فی بیرل سودے 49.81ڈالر میں ہوئے جبکہ یوایس خام تیل کے مارچ کیلئے فی بیرل سودے 51سینٹ کمی کے بعد 48.18ڈالر پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

ادھر عراق کے وزیر تیل عبدالمہدی نے اعلان کیا کہ قیمت کم ہونے کے بعد تیل کی پیداوار بڑھا کر یومیہ 40لاکھ بیرل کردی گئی ہے۔دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر تیل کے سابق مشیر ثعبان نے کہا کہ سعودی عرب تیل کی کم قیمت کا بوجھ کم از کم آٹھ سال تک برداشت کرسکتا ہے۔ سعودی وزیر تیل النعیمی نے کہا کہ تیل پیدا کرنیوالے ممالک کی تنظیم کے رکن یا غیر رکن ممالک چاہیں تو تیل کی پیداوار کم کرسکتے ہیں لیکن سعودی عرب تیل کی پیداوار کم نہیں کریگا۔