آسٹریلیا میں پولیس کیخلاف دہشتگردانہ حملوں کا سنگین خطرہ موجود ہے ، وفاقی پولیس

منگل 20 جنوری 2015 15:49

آسٹریلیا میں پولیس کیخلاف دہشتگردانہ حملوں کا سنگین خطرہ موجود ہے ..

میلبورن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء ) آسٹریلیا نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کیخلاف دہشتگردانہ حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وفاقی پولیس کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس اور کینیڈا میں حالیہ دہشتگردانہ حملوں کے بعد آسٹریلوی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کو بھی اعلیٰ سطحی سکیورٹی خدشات لاحق ہوگئے ہیں بیان میں کہا گیاہے کہ گزشتہ سال بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کو دہشتگردانہ حملوں سے خطرات لاحق تھے تاہم اب خطرے کا لیول بڑھ گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ویلز ، مغربی آسٹریلیا اور کوئنز لینڈ میں سکیورٹی ایک پیچیدہ اور سنگین چیلنج بن گئی ہے

متعلقہ عنوان :