غیر ریاستی اور جرائم پیشہ افراد نے ہجیرہ میں ڈیرے ڈال لیے،پکڑ دھکڑکے خوف سے دیہی علاقوں کی طرف منتقل ہونے لگے

منگل 20 جنوری 2015 16:21

ہجیرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء)غیر ریاستی اور جرائم پیشہ افراد نے ہجیرہ میں ڈیرے ڈال لیے،پکڑ دھکڑکے خوف سے دیہی علاقوں کی طرف منتقل ہونے لگے،انتظامیہ کا روائی کرنے سے قاصر،کوئی پو چھنے والا نہیں،سیز فائر لائن سمیت دیگر دورافتادہ علاقوں میں پھیری کے نام پر مٹر گشت،عوام میں خوف و حراس پھیلنے لگا،انتظامیہ فی الفور کاروائی کر کے غیر ریاستی اور جرائم پیشہ افراد کا انخلاکرے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے عوامی ،سماجی وسیاسی حلقوں کی دھمکی۔

تفصیلات کے مطابق پوری ریاست میں غیر ریاستی اور جرائم پیشہ افراد کے انخلا کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاہم تحصیل ہجیرہ جو کہ ایل او سی کے قریب ہو نے انتظامیہ غیر ریاستی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاراوئی کرنے سے گریزاں ہے اور انتظامیہ خواب خر گوش کے مزت لوٹ رہی ہے تحصیل ہجیرہ اور دور افتادہ علاقوں میں افغانیوں سمیت غیر ریاستی افراد کی بھر مار ہے اب پکڑ دھکڑ کے خو ف سے ان افراد نے دیہی علاقوں کا رخ کر نا شروع کر دیا ہے انتظامیہ کی نا اہلی ،غفلت کے باعث کو ئی بڑا سانحہ رونما ہونے کا خدشہ بڑ ھ گیا ہے غیر ریا ستی افراد نے پھیری کے نام پرمنشیات، چوریاں ودیگر جرائم میں مصروف عمل ہیں لیکن ہجیرہ کی انتظامیہ نے چپ سادھ رکھی ہے ابھی تک ہجیرہ سے ایک بھی غیر قانونی مقیم افغان باشندوں سمیت غیر ریاستی افراد کو تحصیل بدر نہیں گیا جبکہ مظفر آباد ۔

(جاری ہے)

میر پور ڈویثرن میں ہزاروں کے لگ بھگ غیر قانونی و غیر ریاستی افردار کو ریاست بدر کیا گیا پونچھ ڈویثرن میں اس سلسلہ میں مکمل خاموشی سوالیہ نشان بن گئی اس خاموشی کے باعث ریاست کے عوام میں شدید اضطراب پا یا جا تا ہے عوامی ،سماجی اور سیاسی حلقوں نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا باقی ڈویثرن کی طر ح ڈویثرن سمیت تحصیل ہجیرہ و دیگر سب ڈویثرن میں افغان باشندوں سمیت غیر ریاستی وجرائم پیشہ افراد کا فوری انخلا کے اقدامات کرینگے بصورت دیگر بھر پور احتجاج کرنے سے گریز نہیں کرینگے ۔