کنٹرول لائن کے قریب منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر،نو جوان نسل تبایہ کے دھانے پر پہنچ گئی

منگل 20 جنوری 2015 16:21

ہجیرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) کنٹرول لائن کے قریب منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر،نو جوان نسل تبایہ کے دھانے پر پہنچ گئی ،منشیات فروش دیدہ دلیری کے ساتھ منشیات فرو خت کرنے لگے،ڈونگہ پولیس چوکی لمبی تان کر سو گئی،تعلیمی اداروں میں منشیات منتقل کرنے کا انکشاف،منشیات کے بڑھتے ہوے دائرہ کے باعث عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،منشیات فروشوں کا قلع قمع کرنے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن کے علاقوں تیتری نوٹ، مدارپور، سہر ککوٹہ سمیت دیگر علاقوں میں منشیات کا دھندہ عروج پر ہے منشیات فروشوں نے اپنے کئی سب ایجنٹ پید ا کر دے جو دن دھاڑے کھلے دن سے منشیات فروخت کر رہے ہیں علاقہ کی نو جوان نسل اس مکروہ دھندہ میں آئے روزبہت تیزی کے ساتھ منسلک ہورہے ہیں ذرائع سے معلوم ہو ا کہ منشیات فروشوں نے علاقے کے تعلیمی اداروں تک رسائی حاصل کر لی اور اپنے ایجنٹوں کی مدد سے تعلیمی اداروں کے نوجوانوں کو اس لعنت میں ملوث کر رہے ہیں ذرائع نے یہ بھی بتا یا کہ مذکورہ علاقے کے نو جوان بے رو ز گاری سے تنگ آ کر اس مکرو دھندہ کی طرف راغب ہو رہے ہیں اور نوجوانوں کی اکثریت منشیات کی عادی ہو رہی ہے علاقہ کی واحد پولیس چوکی ڈونگہ تاحال منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کو نہ پکڑ سکی جسکے باعث منشیات فروشوں میں ہر روز اضافہ ہو رہاہے عوامی سیاسی و سماجی حلقوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ علاقہ میں منشیات فروشوں کے بڑھتے ہو ے اثر و رسوخ کا قلع قمع کرنے میں ٹھوس کردار اداکرینگے اور نو جوا ن نسل کو تباہی سے بچائیں ۔

متعلقہ عنوان :