ہتک عزت کا قانون ، محکوم و مظلوم عوام کا گلہ گھونٹنے کے مترادف ہے صحافیوں برادری کسی کا لے قانون کو تسلیم نہیں کرے گی،سردار امجد لیاقت

منگل 20 جنوری 2015 16:21

ہجیرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء)پریس کلب ہجیرہ کے جنرل سیکرٹری سردار امجد لیاقت نے کہاکہ ہتک عزت کا قانون ، محکوم و مظلوم عوام کا گلہ گھونٹنے کے مترادف ہے صحافیوں برادری کسی کا لے قانون کو تسلیم نہیں کرے گی تمام صحافی برادری اس کالے قانون کے خلاف اٹھ کھڑے
ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب ہجیرہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا اجلاس سردار قضیم،پرویز اختر چغتائی، زاہد بشیر ، شوکت بٹ،ملک ذوالفقار،راجہ یونس،سردار منور،شوکت حیات ،حسین خان سدوزئی، ودیگرنے شرکت کی انہوں نے کہاکہ صحافی کسی ایسے قانون کو نہیں مانتے جو آزادی صحافت کے خلاف ہواور حقائق عوام کے سامنے لانے میں روک رہا ہوانہوں نے کہاکہ حکومت آزادکشمیرکی صحافی برادری کی مشکلات کا ازالہ کرے اور صحافیوں سے کیے گے وعدے پورے کرے ۔